Top Rated Posts ....
Search

Pakistani Singer Darya (River) Mein Gir Gaye

Posted By: Mangu on 30-10-2018 | 05:06:24Category: Political Videos, News


لاہور (ویب ڈیسک) گلوکار علی شفقت اپنے ویڈیو گانے کی ریکارڈنگ کراتے ہوئے دریائے راوی میں جا گرے ۔تفصیلات کے مطابق گلوکار علی شفقت آج کل اپنے ایک گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کررہے ہیں ۔ گزشتہ روز وہ دریائے راوی کے کنارے کشتی میں سوار ہو کر اپنے سین کی عکسبندی کروا رہے تھے

کہ اچانک پائوں سلپ ہونے کے باعث وہ دریا میں گر گئے تاہم موقع پر موجود افراد نے ان کو دریائے سے باہر نکالا ۔ اس حوالے سے علی شفقت کا کہنا ہے کہ فن ایک ایسی چیز ہے جس کے لئے بڑی قربانیاں دینی پڑتی ہیں میں تو صرف دریا میں ہی گرا ہوں ،بعض فنکاروں نے تو فن کی خاطر اپنی جان کی قربانی تک دیدی اور خاص طور پر سینئر اداکارہ نجمہ محبوب مجھے یاد آرہی ہیں جو فلم کی عکسبندی کے دوران ریل کی پٹری پر لیٹ کر اپنا سین ریکارڈ کروا رہی تھیں کہ اچانک ٹرین آگئی اور وہ اس حادثے میں ہم سے جدا ہو گئیں ، یہ فن سے محبت کی مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں اس واقعے میں محفوظ رہا ہوں ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کینیڈا کے معروف گلوکار جان جیمز مک مرے کی ایک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران ہوائی جہاز سے گر کر موت واقع ہو گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 34سالہ جان جیمز برٹش کولمبیا میں اپنے نئے گانے کی ویڈیو کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے ایک چھوٹے جہاز سے سینکڑوں میٹر کی بلندی پر جہاز سے باہر لٹک کر ایک

خطرناک سٹنٹ کرنے کی کوشش کی۔ جب وہ جہاز کے گیٹ پر لگے ایک ڈنڈے کو پکڑ کر ہوا میں جھول رہے تھے تو ان کے ہاتھ چھوٹ گئے اور وہ اتنی زیادہ بلندی سے زمین پر آ رہے۔ رپورٹ کے مطابق جان جیمز نے یہ سٹنٹ کرتے وقت پیراشوٹ پہن رکھا تھا لیکن چونکہ انہوں نے دونوں ہاتھوں سے جہاز کے ڈنڈے کو مضبوط سے پکڑ رکھا تھا چنانچہ گرتے وقت انہیں پیراشوٹ کھولنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ جان جیمز کی مینجمنٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ اس سٹنٹ کی کئی مہینوں سے تیاری کر رہے تھے اور اس کے لیے انہوں نے بہت محنت کی تھی۔ اس سٹنٹ میں انہوں نے فضاءمیں اڑتے ہوئے جہاز کے پر کے اوپر چلتے ہوئے ریپ(Rap)بھی کرنا تھا۔ مینجمنٹ ٹیم کے مطابق وہ جہاز گیٹ پر لگے ڈنڈے سے اس کے پر کے اوپر جانے کی کوشش میں نیچے گرے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.