Babar Azam Ne Agar Agle 3 T 20 Matches Mein 95 Runs
Posted By: Akbar on 30-10-2018 | 05:04:37Category: Political Videos, Newsدبئی(ویب ڈیسک ) قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم کے پاس بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع آگیا ہے ۔ 24سالہ بابر اعظم اب تک محدود اوور کی طرز کی کرکٹ میں 23 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 7 نصف سنچریوں کی
Ads by
بدولت 56.56 کی اوسط سے 905 رنز بنائے ہیں ،اس دوران ان کا سٹرائیک ریٹ 125.52رہا ہے نبابر اعظم کو ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 1000رنز مکمل کرنے کے لیے اگلی 3اننگز میں95رنز درکار ہیں اور پاکستان بدھ سے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گا جس میں بابر اعظم کے پاس یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کا سنہری موقع ہے ۔اس وقت تیز ترین 1000ٹی ٹونٹی رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہے جنہوں نے27اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا ۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان نے سکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ کینگروز کو 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کرنےوالی قومی کرکٹ ٹیم میں کسی تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی لہذا نیوزی لینڈ کےخلاف بھی وہی سکواڈ برقرار رکھا گیا ہے۔منتخب کھلاڑیوں میں فخر زمان،محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی ،حسین طلعت ، کپتان آصف احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، حسن علی، عماد وسیم، وقاص مقصود اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
سلیکٹرز نے سکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت سے کیا ہے۔آسٹریلیا کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد پاکستان ٹیم اب نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی، 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائےگی جس کا باقاعدہ آغاز 31 اکتوبر کو ٹی ٹونٹی میچ سے ہوگاجسکے بعد 2 اور 4 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں دیگر میچز کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے بھی پاکستان کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کےلئے کورے اینڈرسن اور مائیکل فلپس کو کیوی ٹیم میں لیاگیاہے۔دونوں کھلاڑی اس وقت نیوزی لینڈ اے کےساتھ یواے ای میں پاکستان اے کےخلاف کھیل رہے ہیں۔ کین ولیمسن مہمان ٹیم کی قیادت کریں گے۔دوسرے کھلاڑیوں میں راس ٹیلر، کولن منرو، کولن ڈی گرینڈ ہوم، اش سوڈھی، ایڈم میلنے، ٹم سوڈھی، مارک چمپ مین، رینسے، ٹم سیفرڈ اور لیوکی فرگوسن شامل ہیں۔انجری کی وجہ سے مارٹن گیپٹل ان میچز سے باہر ہوچکے ہیں۔ پیسر ٹرینٹ بولٹ بھی سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ٹی ٹونٹی میچز 31اکتوبر، دو اور چار نومبر کو ہوں گے جبکہ 7 اکتوبر سے شیڈول ون ڈے سیریز کےلئے کیوی ٹیم کا اعلان بعد میں ہوگا۔