Wazir Ka Dubai Ki Tareekhi Masjid Ka Daura
Posted By: Abid on 30-10-2018 | 04:59:17Category: Political Videos, Newsابو ظہبی (ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی وزیر کھیل و ثقافت نے ابو ظہبی کی شیخ زید جامعہ مسجد کا دورہ کیا ہے۔ تاریخ میں پہلی باراسرائیل کے کسی وزیر نے امارات کا دورہ کیا ہے۔ اسرائیل وزیر کھیل کا دورہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب اسرائیل کی ٹیم نے
ابو ظہبی میں جوڈو کے مقابلوں میں شرکت کی اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ متحدہ عرب امارات کے رونامے کے مطابق اسرائیلی وزیر میری ریگیف نے شیخ زید جامعہ مسجد ابوظہبی کا دورہ کیا،اسرائیلی وزیر کے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں جس میں انہیں مسجد کے اندر سر ڈھانپے اور برقعہ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی وزیر کا سوشل میڈیا پوسٹ پر کہنا تھا کہ مسجد میں آ کر دوستی اور امن کا احساس ہوتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ ابوظہبی کے شہری سب کے لیے امن اور نیک تمناؤں کا اظہار کریں۔ انہیں خوشی ہے وہ پہلی اسرائیلی شخصیت ہیں جنھوں نے ابو ظہبی کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے مسجد میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ دورہ عمان کے بعد اسرائیلی وزیر کا دورہ متحدہ عرب امارات کادورہ مشرق وسطیٰ میں ڈرامائی تبدیلی کا پیغام دیتا ہے۔جب کہ اسرائیلکی وزیر کھیل کا یہ دورہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان دوستی کے باب کا آغاز معلوم ہوتا ہے۔ خیال رہے عمان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے آمدگی ظاہر کر چکا ہے۔ عمان کے خارجہ امور کے وزیر یوسف بن علاوی نے کہا ہے کہ اسرائیل خطے میں ایک ملک ہے اور
ہم سبھی اس بات کو سمجھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بحرین کے دارلحکومت مناما میں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ دنیا بھی اس حقیقت سے واقف ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اسی طرح سلوک روا رکھا جائے اور اسرائیل پر بھی وہی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ بقول اُن کے، ”دنیا بھی اس حقیقت سے آشنا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ (دوسرے ملکوں کی طرح) اسرائیل کو وہی سلوک دینے کا وقت آگیا ہو، جس کے لیے اسے بھی وہی ذمہ داریاں سنبھالنی ہوں گی”۔بن علوی نے سربراہ اجلاس کو بتایا کہ ”ہم یہ نہیں کہ رہے کہ اب راستہ آسان ہے اور ہر طرف پھول کھلے ہوئے ہیں۔ لیکن، ہمارے لیے اولیت اس بات کی ہے کہ تنازع کو ختم کیا جائے اور نئی دنیا کی جانب قدم اٹھائے جائیں”۔