Top Rated Posts ....
Search

Apni Khoobsoorti (Beautiful) Ki Wajah Se

Posted By: Ahmed on 29-10-2018 | 10:20:33Category: Political Videos, News


لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی سیاست میں موجودہ ہلچل کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ ہوسکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں سیاسی افق پر کچھ نیا ہونے والا ہے ۔ سیاسی رہنما ان دنوں آنے والے الیکشن کیلئے بڑی سرگرمی کے ساتھ مصروف نظر آتے ہیں۔ کہا تو یہی جاتا ہے کہ ہر کامیاب سیاستدان کے پیچھے اس

Ads by
کی بیوی کا ہاتھ ہوتا ہے لیکن پاکستان میں کئی سیاستدان ایسے ہیں جنہوں نے یا تو اپنے جیون ساتھی کو میڈیا کی چکا چوند سےدور رکھا یا پھر وہ خود ہی میڈیا کے سامنے اتنی قلیل مدت کیلئے آئے کہ اب ان کا ایک ہیولا سا آنکھوں کے سامنے محسوس ہوتا ہے ۔سابق صدر پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا پرویز مشرف بھی انہی خواتین میں شامل ہیں جو اپنے شوہر کے اقتدار میں ہونے کے باوجود بہت کم میڈیا میں آئیں اور ان کی بہت کم تصاویر عوام کے سامنے آسکیں ۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز شریف نے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے سے قبل تک سیاسی میدان میں قدم نہیں رکھا اور امور خانہ داری تک اپنی توجہ مرکوز رکھی۔مگر نواز شریف کی نااہلی کے بعد وہ مسلم لیگ ن کی تحریک میں صف اول میں نظر آئیں اور رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوگئیں۔پیپلز پارٹی سندھ کی رہنما شرمیلا فاروقی نے گھر والوں کی مرضی سے حشام ریاض شیخ کو جیون ساتھی بنا لیا جن کو میڈیا نمائندوں نے کبھی دیکھا بھی نہیں تھا ۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر
کی سابق اہلیہ تہمینہ درانی کو اپنا جیون ساتھی بنایا ۔ تہمینہ درانی بھی شادی کے بعد میڈیا سے بہت دور ہوگئیں اور امور خانہ داری کو اپنا لیا ۔سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادیاور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی اہلیہ مریم نواز نے بھی والد کی نااہلی سے قبل تک کسی سیاسی میٹنگ میں شرکت نہیں کی تھی اور نہ کسی جلسے سے خطاب کیا تھا مگر اپنے والد کے نااہل ہونے کے بعد ان کی سیاسی تحریک میں مریم نواز نے بھرپور انداز میں حصہ لیا اور جلسوں کے ساتھ ساتھ ریلیوں میں بھی بھرپور شرکت کی ۔سابق وزیر حنا ربانی کھر نے فیروز گلزار کو اپنا جیون ساتھی چنا لیکن ایسا بہت کم ہوا ہوگا کہ انہیں میڈیا میں کسی نے دیکھا ہو یا ان کی کوئی تصویر حنا ربانی کھر کے ساتھ شائع ہوئی ہو۔پیپلز پارٹی کی دبنگ رہنما شیریں رحمان پاکستانی سیاست میں سرگرم کارکن کی حیثیت سے جانی جاتی ہیں لیکن ان کے شریک حیات کو بھی ان کے ساتھ تقاریب میں بہت کم دیکھا گیا ہے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی اس فہرست میں شامل ہیں جن کی اہلیہ فوزیہ گیلانی نے شاذ و نادر ہی اپنے خاوند کے ساتھ تقاریب میں شرکت کی ہو۔ وہ بھی میڈیا سے خاصی دور رہیں اور خاص مواقعوں کے علاوہ میڈیا نمائندوں نے انہیں بہت کم تقاریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.