Top Rated Posts ....
Search

Crores Pakistani And Indian People Ka Favorite Show CID

Posted By: Abid on 29-10-2018 | 10:19:23Category: Political Videos, News


لاہور (ویب ڈیسک) اس شو میں سینیئر انسپکٹر دَیا کا کردار ادا کرنے والے دیانند شیٹی نے بی بی سی سے بات چیت میں بتایا کہ اس شو کے بند کرانے کے پس پشت کون ہیں۔ اگر چہ شو کے پروڈیوسرز نے سی آئی ڈی کے بند ہونے کا اعلان اب کیا لیکن دَیانند کے مطابق

دو سال سے اسے بند کرنے کی بات گشت کر رہی تھی۔ انھوں نے کہا کہ سونی چینل اس شو کو بند کرنے کے لیے دو سال سے کوشاں تھا لیکن وہ چاہتا تھا کہ پروڈیوسرز خود ہی اسے بند کردیں اور ان کے سر اسے بند کرنے کا الزام نہیں آئے۔ انھوں نے کہا: ‘ہمارا شو جمعہ، سنیچر اور اتوار کو نشر ہوتا تھا۔ پہلے سونی نے اسے جمعے کو نشر کرنا بند کیا اور پھر کبھی سنیچر کو اس کی نشریات بند کر دیتے تو کبھی اتوار کو۔’ اس کے لیے وہ ٹی آر پی کا حوالہ دیتے کہ اسے کم لوگ دیکھ رہے ہیں لیکن دیانند کے مطابق سونی کے دوسرے شوز کے مقابلے میں اس شو کا حال ٹھیک تھا اور یہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا تھا۔ انھوں نے کہا: ‘لیکن چینل نے یہ طے کر لیا تھا کہ شو اب پرانا ہو چکا ہے اور اسے بند کر دینا چاہیے۔ جبکہ آج بھی چھوٹے بچے اس شو کو دیکھتے ہیں۔’ جب شو بند ہونے کی خبر آئي تو لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات شیئر کیے۔ لوگوں نے #SaveCID کے ساتھ شو کے بند ہونے کے خلاف مہم میں شرکت کی۔ دیانند شیٹی نے خاص طور پر بچوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:

‘اس شو کو ابتدا سے ہی بچوں نے پسند کیا اور اب بھی وہ اسے پسند کرتے ہیں۔ انھوں نے ہی اس شو کو جلا بخشی۔’ انھوں نے بتایا کہ ان کے پڑوس میں رہنے والا ایک سات سالہ بچہ اس شو سے اس قدر منسلک تھا کہ اس نے یو ٹیوب سے تلاش کرکے سی آئی ڈی کی پرانے قسطیں بھی دیکھی ہیں۔ لیکن بچوں میں مقبول یہ سیریز 21 سال کا ہو گیا تھا اور اب چینل والوں کو پرانا لگنے لگا تھا۔ دَیانند شیٹی کہتے ہیں کہ اس شو کے بند ہونے کے بعد وہ سب سے زیادہ سیٹ پر سب کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانا کھانے کو بہت یاد کریں گے۔ وہ ‘سی آئی ڈی’ کو ایک بہت بڑا خاندان کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ شو کے بند ہونے کے بعد بھی یہ سب اسی طرح جڑے رہیں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا تھا کہ ‘سی آئی ڈی‘ کی واپسی کی کوئی امید ہے تو انھوں نے ناامیدی ظاہر کی اور کہا کہ اگر سی آئی ڈی واپس آتا ہے تو سونی پر نہیں آئے گا۔ شاید کسی دوسرے نام سے، مختلف انداز میں ویب سیریز کے طرز پر آ سکتا ہے لیکن ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ تاہم انھوں نے بتایا کہ تخلیقی ٹیم اور شو کے پروڈیوسرز کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.