Top Rated Posts ....
Search

Saabiq Wazir E Azam Ko 7 Saal Ki Sazaa

Posted By: Abid on 29-10-2018 | 10:13:45Category: Political Videos, News


ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم اور موجودہ اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کو چیریٹی فنڈ میں غیر قانونی طریقے سے رقم جمع کرنے پر 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو
چیریٹی ادارے میں خرد برد کی رقم جمع کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید کی سزا سنادی ہے، خالدہ ضیاء کرپشن الزمات پر پہلے ہی 5 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ عدالت نے 73 سالہ اپوزیشن لیڈر کی علالت کے باعث اُن کی غیر حاضری میں ہی سزا سنا دی جب کہ سابق وزیراعظم کے وکلاء شفاف انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے سماعت کے دوران ہی عدالت سے باہر آگئے تھے۔ خالدہ ضیاء پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں 2001 سے 2006 کے درمیان اپنے شوہر کے نام پر قائم کیے گئے خیراتی ادارے ضیاء چیریٹیبل فنڈ کے نام پر 3 لاکھ 75 ہزار ڈالر کی خطیر رقم نامعلوم ذارئع سے جمع کی تھی۔ خالدہ ضیاء کو اب بھی 30 سے زائد مقدمات کا سامنا ہے، اپوزیشن کا ان مقدمات کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پروپیگنڈا مہم کا مقصد خالدہ ضیاء کو انتخابی مہم سے دور رکھنے کے لیے گھڑی جارہی ہے تاکہ وزیراعظم حسینہ واجد کو ایک بار پھر میدان صاف ملے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بنگلہ دیش میں حزبِ اختلاف کی رہنما خالدہ ضیا کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت پانچ سال کی سزا

سنائے جانے کے بعد مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا نے اپنے خلاف بچوں کی بہبود کے لیے بین الاقوامی فلاحی فنڈز میں خورد برد کے الزامات سے انکار کیا ہے۔ اس سزا کے باعث 72 سالہ بنگلہ دیشی رہنما رواں برس ہونے والے پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہیں بن سکیں گی۔ یہ مقدمہ خالدہ ضیا کے خلاف قائم درجنوں مقدموں میں سے ایک تھا جو ان کے خلاف ان کی حریف موجودہ وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے قائم کیے ہیں۔ خبر رساں ادارے ڈیلی سٹار کے مطابق عدالت میں جانے سے پہلے انھوں نے روتے ہوئے رشتہ داروں سے کہا ’میں واپس آؤں گی، پرشان نہ ہوں اور بہادر بنیں۔‘ ڈھاکہ کی عدالت نے جو یہ فیصلہ سنایا تو خالدہ ضیا کے ہزاروں حامی عدالت کے باہر موجود تھے جنہںی منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ان کے بیٹے طارق الرحمن کو بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی جو اس وقت لندن میں ہیں۔ خالدہ ضیا نے چار دیگر ساتھیوں کو بھی اتنی کی سزا سنائی گئی۔ یہ مقدمہ خالدہ ضیا کے دورِ اقتدار میں ایک یتیم خانے کے لیے 250000 ڈالر کی امداد سے متعلق تھا۔ انہیں خرد برد کا مجرم ٹھہرایا گیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.