Top Rated Posts ....
Search

Meri Bold.....Meri Waalda Ka Haath Hai

Posted By: Abid on 28-10-2018 | 19:28:24Category: Political Videos, News


ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ میری’’ بولڈ نیس ‘‘ کے پیچھے میری والدہ کا ہاتھ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ زرین خان اب فلموں میں بولڈ اداکاری کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ اب ان پر فلموں کی بارش

ہو رہی ہے ۔ اچانک سے بولڈ اداکاری کی طرف آنے کے حوالے سے زرین خان کا کہنا ہے کہ میری بولڈنیس کے پیچھے میری والدہ کا ہاتھ ہے ۔ فلم ہیٹ سٹوری 3 کرتے وقت بہت زیادہ الجھن کا شکار تھی مگر والدہ سے بات کرنے کے بعد میں پراعتماد ہو گئی۔ واضح رہے کہ اس سےقبل نامور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے پاکستانی کرکٹر فخر زمان کے ساتھ تعلقات کی تردید کردی۔بھارتی میڈیا میں ان دنوں اداکارہ زرین خان اور پاکستانی کرکٹر فخر زمان کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی ہیں کہ زرین خان فخر زمان کی محبت میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ ایک بھارتی ویب سائٹ نیوز ون انڈیا کے مطابق اداکارہ زرین خان پاکستانی کرکٹر فخر زمان کو دل دے بیٹھی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان کو فخر زمان کا لُک، ہیراسٹائل اور ان کے کھیلنے کا انداز بہت پسند ہے اوریہی وجہ ہے کہ زرین خان پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی پر اپنا دل ہار بیٹھیں۔دوسری جانب زرین خان نے ٹوئٹر پر بھارتی میڈیا کی اس خبر کو جھوٹی اور بکواس قرار دیتے ہوئے اپنے اور فخر زمان کے درمیان تعلقات کی تردید کردی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی زرین خان اور سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے درمیان تعلقات کی خبریں میڈیا میں گردش کرچکی ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.