India Mein Jaari Me Too Muhim Par Juhi Chawla
Posted By: Akbar on 28-10-2018 | 19:24:50Category: Political Videos, Newsلاہور(ویب یسک)بولی وڈ میں جنسی ہراساں کرنے کی کہانیوں کے بعد می ٹو مہم نے اس انڈسٹری کے متعدد حلقوں کو چونکا کر رکھ دیا ہے اورمعروف اداکارہ جوہی چاﺅلہ سامنے آنے والے ناموں پر شاک رہ گئی ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران جوہی چاﺅلہ سے جب حال ہی میں سامنے آنے والے جنسی ہراساں کیے
جانے کے الزامات کے بارے میں پوچھا گیا تو جوہی چاﺅلہ نے کہا ‘یہ افسوسناک اور حیران کرنے والا ہے، کیونکہ جن لوگوں کے نام سامنے آرہے ہیں، انہیں ہم جانتے اور ان کا احترام کرتے ہیں، تو ان کے نام اس طرح کے معاملات میں سامنے آنا ہلا دینے والا ہے’۔مگر جوہی چاﺅلہ نے بولی وڈ اداکاراﺅں کو اس معاملے پر ایک مشورہ بھی دیا۔ان کا کہنا تھا ‘اس کے ساتھ ساتھ میں کیرئیر بنانے کی خواہشمند تمام لڑکیوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنی پوری توجہ اس مقصد پر مرکوز کریں، جسے وہ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ اپنے کام پر توجہ دیں، خدا آپ کی حفاظت کرے گا اور آپ اپنا راستہ ڈھونڈ لیں گی۔ میرا مطلب ہے کہ ہم سب نے ایسا کیا، اپنے پیشے میں اس طرح کی چیزوں سے خود کو راستے سے مت ہٹائیں، یہ تو آپ کے کام کے نتیجے کے طور پر سامنے آتی ہیں، تو انہیں اپنا کام مت بنائیں’۔خیال رہے کہ بولی وڈ میں می ٹو مہم کا آغاز گزشتہ ماہ تنو شری دتہ کی جانب سے نانا پاٹیکر پر ایک شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزام کے بعد ہوا تھا۔اب تک متعدد اداکاروں اور فلم سازوں یہاں تک کے صحافیوں اور سیاستدانوں تک پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگ چکا ہے۔رواں ماہ 9 اکتوبر کو سب سے پہلے ایک صحافی خاتون نے ایم جے اکبر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف ایک ٹوئیٹ کی تھی۔8 اکتوبر کو بولی وڈ ہدایت کار اور
فلم ساز وکاس بہل پر اداکارہ کنگنا رناوٹ نے الزام عائد کیا تھا کہ ہدایت کار نے انہیں 2014 میں فلم ‘کوئین’ کی شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا۔بھارتی ہدایت کار ساجد خان پر اداکارہ سلونی چوپڑا، اداکارہ ریچل وائٹ اور صحافی کرشمہ اوپاڈہے نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔علاوہ ازیں شاہ رخ خان کے قریبی دوست فلم ساز اور پروڈکشن کمپنی کے مالک 60 سالہ کریم مورانی پر ایک 25 سالہ ابھرتی اداکارہ نے نشہ دینے کے بعد ‘ریپ’ اور بلیک میلنگ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔خیال رہے کہ بھارت میں جاری اس مہم کی حمایت میں صرف اداکار اکشے کمار، عامر خان اور ہریتک روشن کے رد عمل بھی سامنے آئے تھے۔اداکار اکشے کمار نے ہاؤس فل 2 کی شوٹنگ ہدایت کار ساجد خان اور اداکار نانا پاٹیکر پر لگے جنسی ہراساں کے الزامات کے بعد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ’اکشے کمار نے اپنے 28 برس کے کیریئر میں آج تک کسی فلم کی شوٹنگ منسوخ نہیں کی، یہ پہلی بار ہے جب انہوں نے ایسا قدم اٹھایا، جس کی وجہ یہ ہے کہ می ٹو مہم کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ساجد خان اور نانا پاٹیکر پر لگے الزامات نہایت سنگین ہیں‘۔ریتک روشن کا کہنا تھا کہ ’ میرے لیے یہ ناممکن ہوگا کہ میں کسی ایسے فرد کے ساتھ کام کروں جو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں ملوث ہو‘۔بولی وڈ اداکار عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ نے بھی ہدایت کار سبھاش کپور پر ریپ کے لگے متعدد الزامات کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ ان کی آنے والی فلم ’Mogul‘ کی پروڈکشن نہیں کریں گے۔ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں عامر خان اور کرن راؤ کا کہنا تھا کہ سبھاش کپور پر اداکارہ گیتیکا تیاگی کے ساتھ 2012 میں زیادتی کرنے کے متعدد الزامات لگائے گئے ہیں، جبکہ اداکارہ نے 2014 میں ان پر کیس بھی درج کیا اور بعدازاں ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے سبھاش کپور کو ان کی اہلیہ کے سامنے تھپڑ مارا۔