Shahbaz Shrif Ke Saahabzaade Salman
Posted By: Ahmed on 28-10-2018 | 19:22:46Category: Political Videos, Newsلاہور(ویب ڈیسک) نیب کے زیر حراست (ن) لیگ کے صدر میاں شہبا زشر یف کی صاحبزادے سلمان شہبا زاچانک لندن روانہ‘ ‘30اکتوبر کو نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا امکان ۔ذرائع کے مطابق سلمان شہبا زشر یف اتوار کے روزاچانک لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوئے ہیں اور انکی وطن
واپسی کے بارے میں کوئی ٹکٹ کنفر م نہیں جبکہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے 30اکتوبر کو نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا امکان ہے ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے بھائی شہباز شریف سے مشاورت کے بعد اے پی سی میں شرکت کا حتمی فیصلہ کریں گے۔میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، معاشی حالات اور مہنگائی کے طوفان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اصولی طور پر حکومت کو جائز ہی نہیں سمجھتے، ہم ملک اور قوم کو درپیش معاملات کوسامنے لا رہے ہیں کیوں کہ یہ ناجائز، ٹھگ حکومت ٹھگی کرکے آئی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کہا کہ شہباز شریف سے مشاورت کے بعد اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ کریں گے، ایسا کوئی اختلاف نہیں کہ نواز شریف اور آصف زرداری ساتھ نہ بیٹھ سکیں۔ان کا کہنا ہے کہ سیاسی لوگوں میں معاملات پر اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن سیاسی لوگوں کے درمیان ایسا نہیں ہوتا کہ ملنے سے بھی جائیں جب کہ 70 سال کا تجربہ بتا رہا ہے کہ ہم ترقی کی طرف نہیں بلکہ پیچھے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور حمزہ شہباز کو نیب کے حراست میں موجود شہباز شریف سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔اسرائیلی طیارے سے متعلق سوال پر سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ طیارے کے روٹ کے مطابق وہ پاکستان آیا اور یہاں 10 گھنٹے گزارے لیکن حکومت نے واضح جواب دینے کے بجائے تکنیکی معاملات میں الجھانے کی کوشش کی ہےجسے مسترد کرتے ہیں، اسرائیل کا مقصد ہوسکتا ہے کہ پاکستان کواسلحہ بیچے۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو وہ یہودی نواز حکومت ہوگی ۔