Fakhar Zaman Ki Tareefon Mein Zameen Aasmaan Ek Kar Diya
Posted By: Abid on 28-10-2018 | 05:34:23Category: Political Videos, Newsدبئی(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں فخر زمان نے بین میک ڈورمیٹ کو رن آﺅٹ کرکے جونٹی رہوڈز کی یاد دلادی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کی روایت برقرار رکھی ،ان کی قیادت میں ٹیم نے اب تک
کوئی سیریز نہیں ہاری۔آسٹریلیا کو دبئی میں ہرا کر پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز میں مسلسل دسویں کامیابی اپنے نام کی ،وہ بھی سرفراز احمد کی قیادت میں، جو گزشتہ دنوں تنقید کی زد میں تھے۔سرفراز احمد نے ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹونٹی سیر یز میں آسٹریلیا کو شکست دینے کو بڑی فتح قرار دیتے ہوئے جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کی محنت کو دیا ۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف یہ ہماری بہت بڑی فتح ہے،گزشتہ ایک سال سے لڑکوں نے جس طرح محنت کی ،جیت کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔ان کا کہناتھاکہ ہمارے فیلڈرز سے کئی کیچ چھوٹ گئے لیکن یہ بھی گیم کاحصہ ہے، وکٹ کو دیکھتے ہوئے حسن علی سے آخری اوورز کروائے، فخرزمان نے رن آﺅٹ کرکے جونٹی رہوڈز کی یاد دلا دی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل دبئی میں کھیلا جائےگا۔واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے ساتھ جاری 3ٹی 20میچ کی سرسیز میں دبئی میں ہونے والے دوسرے ٹی 20میچ میں کینگروز کو14رنز سے شکست دےکر 2صفر سے سیریز اپنے نام کر لی ۔دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر
پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز بابراعظم اور فخر زمان نے کیا لیکن فخر زمان ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور چوتھے اوور میں 11 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے آﺅٹ ہو گئے۔محمد حفیظ اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کے لیے70رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد محمد حفیظ40رنز بنا کر سٹین لیک کا شکار بن گئے ،بابر اعظم 45رنز بنانے کے بعد ڈارسی شارٹ کے گیند پر ایرون فنچ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ، آصف علی کی اننگز9رنز تک محدود رہی اور وہ سٹین لیک کا دوسرا شکار بنے ، شعیب ملک 14رنز بنا کر کورٹنائل کی گیند پر مچل مارش کا شکار بنے جبکہ حسن علی بھی اگلی ہی گیند پر مچل مارش کے شاندار کیچ کا شکار بنے،پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں147رنز سکور کیے ۔آسٹریلیا کی طرف سے کپتان ایرون فنچ اور ڈارسی شارٹ نے اننگز اوپن کی ،11 کے مجموعی سکور پر شارٹ کو عماد وسیم نے رن آﺅٹ کیا۔دوسری وکٹ 5 ویں اوورز کی آخری گیند پر گری ،عماد وسیم کی گیند پر کرس لین کا شاداب خان نے شاندار کیچ پکڑا ،یوں آسٹریلیا کے ابتدائی دو بیٹسمین صرف 19 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلیا کی تیسری وکٹ کپتان ایرون فنچ کی گری، وہ 3 کے انفرادی سکور پر گیند فخرزمان کو تھما بیٹھے ،انکی وکٹ شاداب خان کے حصے میں آئی۔چوتھے آﺅٹ ہونےوالے بیٹسمین مچل مارش تھے،جنہیں 21 کے انفرادی سکور پر شاداب خان نے سرفراز احمد کی مدد سے قابو کیا۔آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 62 رنز پر گر گئی، محمد حفیظ کی گیند پر ایلکس کیری کا کیچ فخر زمان نے پکڑا،وہ ایک رن بناکر لوٹ گئے۔چھٹا کھلاڑی 74 کے سکور پر پویلین لوٹ گیا،بین میک ڈرموٹ 3 رنز بناکر رن آﺅٹ ہوئے،آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں136رنز بنا سکی ۔