Main 10 Saal Bhi Koshish Karta Toh Yeh Kaam
Posted By: Mangu on 26-10-2018 | 06:16:04Category: Political Videos, Newsممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان کو ہندی سینما انڈسٹری کا مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ جو بھی کام کرتے ہیں نہایت پرفیکٹ انداز میں کرتے ہیں۔ وہ بہت جلد اپنی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں اداکاری کے ساتھ سامنے آرہے ہیں،
جس میں امیتابھ بچن، فاطمہ ثنا شیخ اور کترینہ کیف بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ حال ہی میں اس فلم کا ایک گانا ’ثریا‘ ریلیز ہوا، جس میں عامر خان کترینہ کیف کے ہمراہ ڈانس کرتے نظر آئے۔ یاد رہے کہ کترینہ کیف فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں ’ثریا‘ نامی ڈانسر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ اس گانے کے ٹیزر کو 13 گھنٹوں میں ہی 20 لاکھ سے زائد ویوز ملے۔ اس گانے کی کوریوگرافی پرابھودیوا نے کی جبکہ گلوکاری شریا گھوشال اور ویشال دھدلانی نے کی۔ اس گانے کے حوالے سے اداکار عامر خان نے کہا کہ ’اگر میں 10 سالوں سے بھی کوشش کرتا تو کترینہ کیف کے جیسا پرفارم نہیں کرپاتا‘۔ عامر خان نے ٹوئٹر پر بھی اس گانے کے ٹیزر کو شیئر کرکے لکھا کہ ’میری جان تو لے چکی ہے ثریا‘۔ جبکہ کترینہ کیف نے بھی ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ ان کے کیریئر کا اب تک کا سب سے مشکل آئٹم سانگ تھا۔ اداکارہ کے مطابق ’ثریا میرا سب سے مشکل آئٹم سانگ تھا، کیوں کہ گانے کی بیٹ اتنی تیز تھی کہ اس کے ساتھ رقص کرنا خاصہ مشکل تھا، اسٹیپس اچھے تو تھے لیکن بہت مشکل تھے‘۔ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ رواں سال 8 نومبر
کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ کترینہ کیف ’سریا‘ گانے کے علاوہ اپنے بولی وڈ کیریئر میں کئی کامیاب آئٹم سانگز کا حصہ بن چکی ہیں۔2010میں فلم ’تیس مار خان‘ کے گانے ’شیلا کی جوانی‘ میں کترینہ کیف کے رقص کو ملے جلے ردعمل کا سامنے کرنا پڑا تھا، سینما شائقین نے گانے کو خاصہ بولڈ قرار دیا تھا، تاہم اس کے بعد سے کترینہ کئی آئٹم سانگز کا حصہ بننا شروع ہوئیں۔ 2011کی فلم ’اگنی پتھ‘ میں کترینہ کیف کو صرف ایک آئٹم سانگ کے لیے فلم کا حصہ بنایا گیا، فلم میں ان کا گانا ’چکنی چمیلی‘ خاصہ ہٹ ثابت ہوا تاہم اداکارہ کے رقص اور لباس کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ 2016 میں سامنے آئی اداکارہ کی فلم ’بار بار دیکھو‘ باکس آفس پر تو ناکام ہوئی، تاہم اداکارہ کا گانا ’کالا جشمہ‘ خوب ہٹ رہا۔ جبکہ گزشتہ سال فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں موجود کترینہ کا گانا ’سویگ سے سواگت‘ بھی کافی مقبول رہا۔