Top Rated Posts ....
Search

Salman Khan Aur Kareena Kapoor Ka Bachpan

Posted By: Akbar on 26-10-2018 | 06:14:26Category: Political Videos, News


ممبئی (ؤیب ڈیسک ) ویسے تو اب سلمان خان اور کرینہ کپور باڈی گارڈ اور بجرنگی بھائی جان جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، اور امکان ہے کہ آئندہ بھی یہ ایک دوسرے کے ساتھ مزید فلمیں کریں گے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ سلمان خان، کرینہ کپور سے بڑے اور سینیئر اداکار ہیں،




لیکن بولی وڈ سلطان خود کرینہ کپور کو سپر اسٹار تسلیم کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر سلمان خان اور کرینہ کپور کی ایک تصویر کئی مہینوں سے وائرل ہے، اس تصویر میں کرینہ کپور چھوٹی بچی دکھائی دے رہی ہیں۔اس تصویر پر کئی لوگوں نے شک ظاہر کیا کہ یہ تصویر جھوٹی ہے، مگر بعض فلمی شائقین نے بڑے اعتماد کے ساتھ اس تصویر کو حقیقی تسلیم کیا۔سچ اور جھوٹ کا پتہ لگانے کے لیے بولی وڈ لائف نے سلمان خان سے ایک انٹرویو کے دوران اس تصویر کی سچائی معلوم کی۔بولی وڈ لائف نے سلمان خان کو تصویر دکھا کر سوال کیا کہ کیا انہیں اس تصویر سے متعلق باتیں یاد ہیں؟بولی وڈ کے دبنگ ہیرو نے تصویر کو دیکھنے کے بعد بڑے آرام سے ہاں میں جواب دیا، اور پوری کہانی بتادی۔بجرنگی بھائی جان ہیرو نے ماضی کے جھرونکوں میں جھانکے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر ریاست کرناٹک کے شہر اڈوپی میں اس وقت لی گئی جب وہ اپنی فلم جگروتی کی شوٹنگ میں میں مصروف تھے، اور یہ تصویر اڈوپی شہر میں ان کے کمرے میں لی گئی۔سلمان خان نے کرینہ کپور کو بیبو کہتے ہوئے بتایا کہ وہ ببیتا جی کے ساتھ آئیں تھیں۔بولی وڈ سلطان نے اپنی گفتگو کے دوران تسلیم کیا کہ آج کل کرینہ کپور بولی وڈ کی سپراسٹار بن چکی ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.