Top Rated Posts ....
Search

45 Saala Saabiq Item Girl

Posted By: Abid on 26-10-2018 | 06:10:46Category: Political Videos, News


ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا اور اداکارہ ارجن کپورسے متعلق یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق اداکار ارجن کپور اور سلمان خان کی سابقہ بھابھی ملائیکہ اروڑا آج کل ایک ساتھ گھومتے پھرتے دکھائی دے ہیں
جس کے بعد سے میڈیا میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے کہ کیا دونوں اداکاروں کے درمیان دوستی سے زیادہ گہرا رشتہ ہے؟ جبکہ ان کے کچھ مداحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔چند روز قبل اٹلی کے شہر میلان میں ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کو ایک ساتھ ہاتھ تھامے دیکھا گیا ہے جبکہ ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی ہے، اس حوالے سے ایک شو میں کرن جوہر کی جانب سے پوچھے گئے سوال ’ آپ اٹلی اکیلی گئیں تھیں؟‘ کے جواب میں ملائیکہ نے مسکرا کر صرف کہا کہ ’یہ ایک متنازع سوال ہے‘ اور خاموش ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ملائیکہ کے اس جواب سے ان کے مداحوں میں ایک تشویش کی لہر دوڑگئی ہے کہ آخر انہوں نے اپنے اور ارجن کے بارے میں بات کرنے سے کیوں منع کیا؟ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے درمیان دوستی سے بڑھ کرکچھ ہے جسے وہ راز رکھنا چاہتی ہیں۔ تاہم دونوں کے درمیان بڑھتی قربتوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ارجن کپور اپنی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کی ریلیز کے فوری بعد ہی اچانک ملائیکہ کی 45 ویں سالگرہ منانے اٹلی چلے گئے تھے۔


اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں اداکاروں کو مختلف فیشن شوز میں بھی ایک ساتھ بیٹھا دیکھا جا چکا ہے جبکہ ’انڈین گوٹ ٹیلنٹ‘ شو کے دوران بھی ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اسٹیج پر دیکھا جاچکا ہےجبکہ ملائیکہ اور ارجن نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ وہ شادی کرنے والے ہیں۔واضح رہے کہ ا رباز خان اور ملا ئیکہ اروڑا کی علیحدگی کے بعد ارباز کی اٹلی سے تعلق رکھنے والی ماڈل’ جورجیا اندریانہ ‘کے ساتھ تعلقات کی خبریں زیر گردش تھیں جس کے بعد اب ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور بھی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.