Top Rated Posts ....
Search

Nawaz Shrif Aur Ishaq Dar Toh Kuch Bhi Nahi

Posted By: Ahmed on 26-10-2018 | 06:05:53Category: Political Videos, News


اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے پاکستانیوں کے غیرملکی اثاثوں سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ جمع کرادی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی دبئی میں بے نامی جائیداد کی مالک ہیں ۔ نجی ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں
پاکستانیوں کے غیرملکی اثاثوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں ملک کی کئی سیاسی وسرکاری شخصیات اوران کے اہل خانہ کے نام دبئی میں جائیدادوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم دبئی میں بے نامی جائیداد کی مالک نکلیں ہیں، ایف آئی اے نے علیمہ خانم کو نوٹس جاری کر دیا ، یہ نوٹس ان کے اپنے ملازم کے دعوے کی روشنی میں بذریعہ ای میل بھی بھیجا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر مرحوم مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام 4 جائیدادیں ہیں تاہم انہوں نے ان جائیدادوں کی ملکیت سے انکارکیا ہے اوران کے ملازم نے نوٹس وصول نہیں کیا۔ اس کے علاوہ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی فرخ سلیم کی والدہ، پی ٹی آئی رہنما ممتاز احمد مسلم، عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان، سابق سینیٹر انوربیگ کی اہلیہ، سینیٹر تاج محمد آفریدی، میر حسن تالپور، سابق سینیٹرعمار احمد خان، کسٹمز کلیکٹر شاہد مجید، ایف بی آرافسر واصف خان، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کی اہلیہ، ڈی آئی جی سہیل حبیب تاجک، سابق ایکسین زاکم خان، کلیکٹر کسٹمز واحد خورشید کی اہلیہ

جب کہ مشرف کے سابق سیکرٹری طارق عزیز کی بیٹیاں بھی دبئی میں جائیداد کی مالک نکلیں۔ دوسری جانب ایک خبر کےمطابق :فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت پوری ہونے پر برطانیہ اور دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو نوٹس جاری کردیئے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کی مدت پوری ہونے پر بیرون ملک جائیداد رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور پہلے مرحلے میں دبئی اور برطانیہ میں جائیدادیں رکھنے والے افراد کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے برطانیہ میں جائیداد رکھنے والے 250 اور دبئی میں جائیداد کے مالک 450 پاکستانی شہریوں کو نوٹس بھجوائے۔ ذرائع کے مطابق نوٹسز ایف بی آر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ کی جانب سے بھجوائے گئے ہیں جس میں برطانیہ اور دبئی میں خریدی گئی جائیدادوں کے لیے سرمائے کا ذریعہ پوچھا گیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کی جائیدادوں کی معلومات او ای سی ڈی کے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت حاصل ہوئیں، اس معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد یکم ستمبر سے ہوگا، معاہدے کے تحت 101 رکن ممالک معلومات کے تبادلے کے پابند ہوجائیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.