Top Rated Posts ....
Search

Punjab Mein Waaqi Tabdili Aa Gayi

Posted By: Mangu on 25-10-2018 | 20:17:43Category: Political Videos, News


لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کو ایک شریف اور ایماندار وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے، عمران خان نے انتخابات 2018ء میں ملک گیر کامیابی کے بعد یہ اعلان کیا تو پنجابیوں کی نظریں اس شخس کو ڈھونڈنے لگیں کہ یہ شخص کون ہوگا؟ کبھی علیم خان ، کبھی میاں اسلم اقبال اور
کبھی ڈاکٹر یاسمین راشد، وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے فیورٹ نظر آتے رہے اور کئی کوششیں بھی کی گئیں کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ کوئی مشہور شخص ہوگا لیکن عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام میں بیان جاری کیا کہ انہوں نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لیے سردار عثمان بزدار کا نام فائنل کیا ہے جس کا تعلق جنوبی پنجاب سے تھا ۔ عثمان بزدار کے وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد ہوتے ہی جہاں جنوبی پنجاب کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑی وہاں وسطی پنجاب کی عوام کی جانب سے عمران خان کے اس فیصلے کی مخالفت کی گئی، آغاز میں ہی وسطی پنجاب بالخصوص لاہور یوں نے عثمان بزدار کو مسترد کر دیا لیکن سردار عثمان بزدار کسی قسم کی بھی تنقید کو بالائے تاک رکھتے ہوئے اپنا کام کرتے رہے اور عوام کے دلوں میں ایک مخصوص مقام پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم اب عثمان بزدار اور پاکستانی گلوکارہ حمیر ارشد کی ایسی تصویر سامنے آگئی ہے کہ دیکھ کر عمران خان بھی رشک کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل شوبز کی شخصیات نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں جناب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور انہیں شوبز انڈسٹری کو در پیش مسائل سے آگاہ
کیا۔ جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیا ت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ۔ لیکن اپنے سوشل میڈیا پیج پر پاکستانی گلوکارہ حمیر ارشد نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑی ہیں لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب کی سادگی یہ ہے کہ وہ گلوکارہ کے ساتھ کھڑے ہو کر بھی اپنی نگاہیں جھکائے ہوئے ہیں جب کہ حمیرا ارشد اس موقع پر مسکرا رہی ہیں ۔ تصاویر دیکھ کر آپ بھی کہیں گے کہ عمران خان کا فیصلہ بالکل درست تھا اور یہ واقعی ایماندار وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں۔




Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.