Top Rated Posts ....
Search

Pehle Shadi Toh Kar Lo...Sajal Ali

Posted By: Akbar on 25-10-2018 | 20:15:52Category: Political Videos, News


لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار احد رضا میر پاکستانی شوبز انڈسٹری کا وہ نام ہے جس نے ڈرامہ سیریل ” یقین کا سفر ” میں سجل علی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر کے مداحوں کے دل میں جگہ بنائی ، احد رضامیر نے بہت کم وقت میں کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچنے کا سفر طے کیا ۔


لیکن اب احد رضامیر اور پاکستانی اداکارہ سجل علی کی ایسی تصاویر سامنے آگئیں ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑھے ہاتھوں لے لیا ہے۔ احد علی میر اور سجل علی کی جانب سے جیسے ہی تصاویر شیئر کی گئیں تو سوشل میڈیا پر ہر ایکٹیو رہنے والے تجزیہ کار میدان میں آگئے اور انہوں نے دونوں اداکروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔ ایک صارف نے لکھا کہ ” بس یہی وجہ تھی احد کو سپورٹ کرنے کی “۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ” سجل علی آپ قبر بھول چکی ہو، بے شرمی کی حد ہے ویسے “۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ” سلیبرٹی کرے تو فیشن ہوتا ہے اور اسٹائل، مگر ہم کریں تو ہراسگی کا الزام لگا دیا جاتا ہے”۔ایک صارف نے لکھا کہ ” مجھے افسوس ہے کہ میں اس جوڑی کو سیدھا سمجھتا رہا مگر یہ تو ایک نمبر کے نکلے “۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ” پہلے فیروز کے ساتھ قربتیں تھیں اور اب سجل احد کے نزدیک ہوتی جا رہی ہے”۔ ایک اور صارف نے دونوں اداکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ” پہلے شادی تو کر لو “۔ ایک صارف نے تو حد ہی کر دی اور لکھا کہ ” مجھے لبگتا ہے کہ سجل علی نفسیاتی مریضہ بن چکی ہے ، ورنہ اس سے پہلے یہ اتنی بے حیاء نہیں تھی “۔







Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.