Top Rated Posts ....
Search

Pakistaniyon Ki Shaamit Aa Gayi London Mein...

Posted By: Ahmed on 25-10-2018 | 20:12:03Category: Political Videos, News


لندن(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب امور شہزاد اکبر نے برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید اور دیگر حکام سے ملاقات کی جس کے دوران منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اقدامات اور غیر قانونی طور پر بنائے گئے اثاثوں کی بازیابی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی شہزاد اکبر اور برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی ملاقات میں باہمی قانونی امداد، ملزموں کی حوالگی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر بات چیت کی گئی۔علاوہ ازیں ملاقات کے دوران منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اقدامات اور غیر قانونی طور پر بنائے گئے اثاثوں کی بازیابی سے متعلق امور بھی زیربحث آئے۔شہزاد اکبر نے بین الاقوامی انصاف اور منظم جرائم ڈویڑن سے متعلق برطانیہ کی ڈپٹی چیف کراؤن پراسیکیوٹر ڈیبی پرائس سے بھی ملاقات کی جس میں برطانیہ کو بھیجی گئی ملزموں کی حوالگی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے انسداد کرپشن سے متعلق امور کے سربراہ اور برطانوی رکن پارلیمنٹ جان پین روز سے بھی ملاقات، جس میں کرپشن ختم کرنے سے متعلق امور میں خامیاں دور کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔شہزاد اکبر نے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کا بھی دورہ کیا جہاں وہ پاکستان اور افغانستان سے متعلق برطانیہ کے خصوصی مندوب گیریتھ بیلے سے بھی ملے۔ ڈیبی پرائس سے بھی ملاقات کی جس میں برطانیہ کو بھیجی گئی ملزموں کی حوالگی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے انسداد کرپشن سے متعلق امور کے سربراہ اور برطانوی رکن پارلیمنٹ جان پین روز سے بھی ملاقات، جس میں کرپشن ختم کرنے سے متعلق امور میں خامیاں دور کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔شہزاد اکبر نے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کا بھی دورہ کیا جہاں وہ پاکستان اور افغانستان سے متعلق برطانیہ کے خصوصی مندوب گیریتھ بیلے سے بھی ملے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.