Top Rated Posts ....
Search

Mujhse Shadi Kar Lo Pakistani Actress Ko Message

Posted By: Abid on 25-10-2018 | 05:54:05Category: Political Videos, News


کراچی (ویب ڈیسک ) اداکارہ مہوش حیات ڈراموں اور فلموں سمیت ماڈلنگ کے شعبے میں بھی اپنا لوہا منواچکی ہیں، جبکہ ان کی اب تک کی تمام پاکستانی فلمیں باکس آفس پر کامیاب قرار پائی ہیں۔مہوش حیات طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ۔

حال ہی میں انہوں نے گولڈن کپڑوں میں اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو لوگوں نے انہیں شادی کے مشورے دینا شروع کردیے۔مہوش حیات کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے پر ایک صارف نے انہیں بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور سے تشبیہہ دے دی حالانکہ اس سے قبل انہیں نرگس فخری کا ہم شکل کہا جاتا رہا ہے۔ارسلان محمود نے مہوش حیات کو پاکستان کی کترینہ کیف قرار دیا۔زارا نے مہوش حیات کو ’سونے کی دیوی‘ قرار دے دیا۔میاں احمد اسد نے کہا کہ مہوش حیات اس تصویر میں پاگل نظر آرہی ہیں۔اکرم نے کہا کہ کیا آپ ہر روز دلہن بننا چاہتی ہیں ؟ جو بھی ہے آپ بہت ہی پیاری اور مکمل نظر آرہی ہیں۔عثمان ملک نے عمر کے تفاوت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مہوش حیات کو براہ راست شادی کی پیشکش کردی۔ارسلان محمود نے بھی مہوش حیات کو ڈائریکٹ پرپوز کردیا۔ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق ایک صارف نے مہوش حیات کی ڈھلتی عمر کا غم کھایا اور انہیں ’بڈھی عورت ‘کا طعنہ مارا جس کے بعد انہیں شادی کا مفت مشورہ بھی دے دیا۔ خیال رہے کہ اداکارہ مہوش حیات لگ بھگ 36 برس کی عمر کو پہنچ چکی ہیں چکی ہیں۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.