Top Rated Posts ....
Search

Hum Aapko Kapde Pehnna Sikhaate Hain

Posted By: Abid on 24-10-2018 | 19:58:00Category: Political Videos, News


لاہور(ویب ڈیسک)رواں ماہ 19 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی کوک اسٹوڈیو 11 کی نویں قسط کے گانے ‘کوکو کورینا‘ پر تنقید کا سلسلہ تاحال نہیں رک سکا اور ہر آئے دن کوئی نہ کوئی شخصیت اس پر اپنا رد عمل دے رہی ہے۔اداکارہ و ماڈل منشا پاشا نے بھی کوک اسٹوڈیو کے اس گانے پر



اپنا رد عمل دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ انہیں یقین ہے کہ ‘کوک اسٹوڈیو کا اختتام اچھا ہوگا‘۔منشا پاشا نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ کوک اسٹوڈیو میں شہرت اور خوبصورتی کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی کو موقع دیے جانے کے بجائے ٹیلنٹ پر ہر کسی کو موقع دیا جائے۔انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر اپنی ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ ہوسکتا ہے کہ کوک اسٹوڈیو کے اختتام پر ان کے ماضی کے مقبول پروڈیوسر راحیل حیات سامنے آجائیںاگرچہ منشا پاشا نے اس ٹوئیٹ میں کسی کا نام نہیں لکھا تھا، تاہم ان کی ٹوئیٹ پر کمنسٹس کرنے والے افراد سمیت دیگر افراد کا خیال تھا کہ انہوں نے مومنہ مستحن اور احد رضا میر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں ایک ساتھ کم سے کم تین خواتین کو ٹھیک طرح سے بات کرنے کا درس بھی دیا۔منشا پاشا نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں کسی کا نام لیے بغیر انڈسٹری کی خواتین کو ٹھیک طرح سے بات کرنے کا درس دیتے ہوئے چند خواتین کی مثالیں بھی پیش کیں۔منشا پاشا نے لکھا کہ ‘ میں نے شوہر سے شادی کرنے کے لیے ایک دوست اور منگیتر کو دھوکا دیا سے لے کر جب ‘می ٹو’ ہوتا ہے اسی وقت کیوں نہیں بولا جاتا اور
انکل بین اور اسپائیڈر مین‘ تک انڈسٹری کی خواتین کو ٹھیک طرح سے بات کرنی چاہیے۔اگرچہ انہوں نے اس ٹوئیٹ میں بھی کسی کا نام نہیں لیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین سمجھ گئے کہ وہ کن خواتین کی بات کر رہی ہیں۔منشا پاشا کا اشارہ حال ہی میں انٹرویو کے دوران انکشاف کرنے والی اداکارہ حرا مانی کی طرف تھا، جنہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اداکار سلیم مانی سے شادی کرنے کے لیے سابق منگیتر اور دوست کو 8 ماہ تک دھوکا دیا۔منشا پاشا کا دوسرا اشارہ صدف کنول کی جانب تھا، جنہوں نے بھی رواں برس ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف اب بات کرنے والی خواتین نے اس وقت بات کیوں نہیں کی، جب انہیں ہراساں کیا جا رہا تھا۔اگرچہ اداکارہ حرا مانی نے تاحال منشا پاشا کو کوئی جواب نہیں دیا، تاہم صدف کنول نے انہیں کرارا جواب دے دیا۔صدف کنول نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ ہم آپ کو کپڑے پہننا سکھاتے ہیں، آپ ہمیں بولنا سکھادو‘۔منشا پاشا کی ٹوئیٹ پر تاحال کسی اور اداکارہ نے کوئی رد عمل نہیں دیا اور نہ ہی منشا پاشا نے صدف کنول کی انسٹاگرام اسٹوری کا جواب دیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.