Rang Gora Karna Chaahti Ho Toh...
Posted By: Ahmed on 24-10-2018 | 19:54:11Category: Political Videos, Newsکراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ندا یاسر کا مارننگ شو ” گڈ مارننگ پاکستان “ ایک بار پھر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اور اس بار بھی وجہ کوئی اتنی اچھی نہیں ہے۔ حال ہی میں ندا نے ایک 16 سالہ لڑکی کو اپنے شو میں مدعو کیا اور اس کی
حوصلہ افزائی کی کہ وہ رنگ گورا کرنے کیلئے انجکشن لگوائے، گویا سانولی یا گہری رنگت کوئی بیماری ہے جس سے نجات حاصل کرنے کے لئے علاج کروانا چاہیے۔ہمارے معاشرے میں رنگت کی بناءپر امتیازی سلوک، خصوصاً لڑکیوں کے ساتھ، پہلے ہی عروج پر ہے۔ ایسے ماحول میں یہ پیغام دینا کہ آپ کو گہری رنگت سے نجات حاصل کرنی چاہیے اور گوری رنگت کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے، سراسر ایک انتہائی افسوسناک حرکت ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ندا یاسر نے اس پروگرام کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ قدرت کی عطا کردہ رنگت پر شکربجا لانے کی بجائے ہمیں اس میں تبدیلی کی کوشش کرنی چاہیے ، جبکہ
معاشرے میں سانولی یا گہری رنگت کے خلاف پائے جانے والے نظریات کو بھی فروغ ملا ہے۔بجائے اس کے کہ ہم لوگوں کو یہ بتائیں کہ قدرت کی عطا کردہ ہر رنگت ہی اپنی جگہ خوبصورت ہے، ہم اس بات کی حوصلہ افزائی میں لگے ہوئے ہیںکہ گوری رنگت ہی اصل خوبصورتی ہے ، اور گہری رنگت کوئی بہت بری چیز ہے جسے تبدیل کرنا ہی بہتر ہے۔ ایک ایسا معاشرہ جہاں پہلے ہی لوگوں کی بڑی تعداد تعلیم ، کردار اور اخلاقیات جیسی خوبیوں کی بجائے ظاہری شکل و صورت کو زیادہ اہمیت دیتی ہو ، وہاں اس طرح کا پروگرام پیش کرنے سے عام لوگوں کے ذہن پر کیا اثرات ہو سکتے ہیں یہ اندازہ لگانا مشکل ہے۔