Top Rated Posts ....
Search

Imran Par Tassub Bhare Hamle Karne Waale

Posted By: Abid on 24-10-2018 | 19:51:32Category: Political Videos, News


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے گلف نیوز نے شائع کردہ آرٹیکل میں پاکستانی میڈیا کے رویے کو غیر ذمہ دار قرار دے دیا۔گلف نیوز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پر تعصب بھرے حملے کرنے والے پاکستان کے ساتھ نیکی نہیں کررہے، ذاتی آراء کو
حقائق بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بنے ہوئے لگ بھگ 2 ماہ ہونے والے ہیں ۔اس عرصے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کے لیے انتہائی پر عزم نظر آتی ہے۔اس سلسلے میں جہاں تحریک انصاف کی حکومت مقبول فیصلے کرکے عوامی حمایت سمیٹ رہی ہے وہیں تحریک انصاف کی حکومت کو کچھ سخت فیصلے بھی کرنے پڑ رہے ہیں جس کے باعث عوام خاصی بے چین نظر آتی ہے۔اس ساری صورتحال میں پاکستانی میڈیا کا رویہ بھی انتہائی اہم رہا ہے۔پاکستانی میڈیا اس بات کو مدنظر رکھے بغیر کہ تحریک انصاف کی حکومت کو محض 2 ماہ ہوئے ہیں،کھل کر وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کررہا ہے۔اس غیر ذمہ دارانہ رویے کو دیکھ کر غیر ملکی میڈیا بھی پاکستانی میڈیا کے رویے سے نالاں نظر آتا ہے۔حکومت کو لے کر غیر ملکی خبر رساں ادارے گلف نیوز نے شائع کردہ آرٹیکل میں پاکستانی میڈیا کے رویے کو غیر ذمہ دار قرار دے دیا۔اپنے آرٹیکل میں گلف نیوز کا کہنا ہے کہ جب بھی ہم پاکستانی میڈیا کو دیکھتے ہیں تو ہمیں کچھ اس طرح کے جملے دیکھنے کو ملتے ہیں کہ پاکستانی

Ads by
حکومت اچھا کام نہیں کررہی ،وزیر اعظم اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں،پاکستانی معیشت کے لیے حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں ،نئی حکومت یوٹرن پر یوٹرن لے رہی ہے۔گلف نیوز کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا اس طرح کے جملوں اور الزامات سے بھرا پڑا ہے۔ناقدین یہ بھی نہیں سوچتے کہ وزیر اعظم عمران خان کو آئے صرف 2 ماہ ہوئے ہیں نہ کہ 2 سال ۔انکا کہنا تھا کہ میڈیا ذاتی آراء اور تبصروں کو حقائق بنا کر پیش کر رہا ہے۔گلف نیوز کا یہ بھی موقف تھا کہ پاکستانی میڈیا اپوزیشن کی جانب سے دئیے جانے والے بیانات کو اٹھا کر اسی بنیاد پر نئی حکومت کی کارکردگی کو جانچنے لگ جاتا ہے۔اس ساری تحریر کا عنوان تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پر تعصب بھرے حملے کرنے والے پاکستان کے ساتھ نیکی نہیں کررہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.