Top Rated Posts ....
Search

Showbiz Ki Dunya Mein.....Entry...

Posted By: Mangu on 24-10-2018 | 06:19:11Category: Political Videos, News


ممبئی (ویب ڈیسک ) بولی وڈ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی ریلیز کو اب کچھ ہی دن باقی ہیں جبکہ فلم کا ایک اہم گانا سامنے آگیا۔سریا نامی اس گانے میں خوبرو اداکارہ کترینہ کیف رقص کرتی نظر آئیں، جبکہ عامر خان بھی ان کے ہمراہ نظر آئے۔ابھی فلم ساز نے یہ پورا گانا تو ریلیز نہیں کیا

البتہ اس گانے کا یہ ٹیزر بھی مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہورہا ہے۔خیال رہے کہ فلم ٹھگس آف ہندوستان میں کترینہ کیف سریا نامی ڈانسر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔اور ان کا یہ انداز شائقین کے درمیان خوب پسند بھی کیا گیا۔اس گانے کی گلوکارہ شریا گھوشال اور ویشال دھدلانی نے کی، جبکہ گانے کو دن رات کی محنت کے بعد پرابھودیوا نے کوریوگراف کیا۔حال ہی میں اس فلم کا ایک اور گانا ’وش ملے‘ بھی سامنے آیا تھا، جس کا میوزیک شائقین کو کافی پسند بھی آیا۔یاد رہے کہ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں کترینہ کیف اور عامر خان کے ساتھ ساتھ امیتابھ بچن اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی اس نئی فلم کے بارے میں لوگوں کا یہ بھی خیال تھا کہ اس کی کہانی مقبول ہولی وڈ فلم سیریز ’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘ سے متاثر ہے۔فلم میں سریا کا کردار کترینہ کیف ادا کررہی ہیں، امیتابھ بچن خدا بخش بنے ہیں، عامر خان کو فرنگی کا کردار ملا ہے جبکہ فاطمہ ثنا شیخ ظفیرہ نامی تیر باز لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔وجے کرشنا اچاریا کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم رواں سال 8 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.