Top Rated Posts ....
Search

Shooting Ke Dauraan....Maaroof Actress Ki Waalda...

Posted By: Akbar on 24-10-2018 | 06:18:16Category: Political Videos, News


ممبئی (ویب ڈیسک ) بولی وڈ کے نامور فلم ساز مہیش بھٹ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اداکارہ سونی رضدان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کا ’ریپ‘ کرنے کی کوشش کی گئی۔یہ پہلا موقع ہے کہ نامور فلم ساز کی اہلیہ اور اداکارہ کی والدہ نے اپنے ساتھ ہونے والے نامناسب واقعے پر بات کی ہے۔

اس واقعے پر کئی سال تک بات نہ کرنے کے حوالے سے 61 سالہ سونی رضدان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ‘ریپ’ کی کوشش کرنے والے شخص کے خاندان کی وجہ سے خاموشی اختیار کیے رکھی۔عالیہ بھٹ کی والدہ کے مطابق وہ ’ریپ‘ کی کوشش کرنے والے شخص کا نام سامنے لاکر ان کی شادی شدہ زندگی اور خاندان کو متاثر نہیں کرنا چاہتی تھی۔‘دی کوئنٹ‘ ویب سائیٹ سے بات کرتے ہوئے سونی رضدان نے بتایا کہ اگرچہ کئی خواتین کو فلموں میں کام ڈھونڈنے کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے، تاہم ان کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔معروف اداکارہ و ماڈل کا کہنا تھا کہ انہیں کیریئر کے ابتداء میں ایک شادی شدہ شخص نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس میں وہ ناکام گئے۔سونی رضدان نے بتایا کہ خوش قسمتی سے وہ بچ گئیں اور انہوں ںے اس وقت اس واقعے پر اس لیے آواز نہیں اٹھائی، کیوں کہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کے ساتھ ریپ کی کوشش کرنے والے شخص کے خاندان کو تکلیفیں ملیں۔عالیہ بھٹ کی والدہ کے مطابق تاہم اگر ایسا واقعہ ان کے ساتھ اب ہوتا وہ اس پر بر وقت ضرور بات کرتیں۔
سونی رضدان نے اگرچہ اپنے ساتھ ہونے والے واقعے پر بات کی، تاہم اب بھی انہوں نے اس شخص کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ انہیں کس فلم کی شوٹنگ کے دوران نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔انٹرویو کے دوران سونی رضدان نے سینیئر اداکار آلوک ناتھ پر اداکاراؤں کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات پر بھی بات کی اور بتایا کہ اداکار شراب نوشی کے بعد عجیب حرکتیں کرتے تھے۔انہوں نے آلوک ناتھ کے رویے کو زانی شخص جیسا قرار دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں ان کی جانب سے خواتین کے ساتھ نازیبا واقعات کی خبریں سامنے آنے کے بعد تکلیف پہنچی۔خیال رہے کہ سونی رضدان نے آلوک ناتھ کے ساتھ ٹی وی شو بنیاد میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔سونی رضدان نے کیریئر کا آغاز اسٹیج اداکاری سے کیا تھا، تاہم ان کی پہلی فلم ’36 چورنگی لین‘ 1981 مین ریلیز ہوئی تھی۔سونی رضدان نے اپنے شوہر مہیش بھٹ کی معروف فلم ‘سڑک’ میں بھی کام کیا، جب کہ وہ رواں برس ‘راضی‘ میں اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی کام کرتی دکھائی دی تھیں۔سونی رضدان نے اب تک 2 درجن سے زائد فلموں میں کام کیا ہے، جب کہ انہوں نے ڈراموں اور اسٹیج پر بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔سونی رضدان نے اپریل 1986 میں شادی میں فلم ساز مہیش بھٹ سے شادی کی، جن سے 2 بیٹیاں ہیں۔سونی رضدان کی بڑی بیٹی عالیہ بھٹ اور چھوٹی بیٹی شاہین بٹ ہیں، پوجا بھٹ ان کی سوتیلی بیٹی ہیں۔سونی رضدان معروف ہیرو عمران ہاشمی کی آنٹی بھی ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.