Top Rated Posts ....
Search

Shadi Mein Kuch Din Rah Gaye Aur Tum Se Sabar Nahi Hota

Posted By: Abid on 24-10-2018 | 06:15:07Category: Political Videos, News


لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کو کون نہیں جانتا؟ نیلم نے چند ہی عرصے میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک مقام پیدا کیا ہے۔ پاکستان کے علاوہ بھی نیلم منیر دبئی اور بحرین میں ہونے والے کرکٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ لیکن حال ہی میں نیلم
منیر نے ایک ایسے اشتہار میں کام کر دکھایا ہے کہ پاکستان اور بیرون ملک میں موجود ان کے مداح غصے سے لال پیلے ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں یہ رواج عام ہوتا جا رہا ہے کہ مختلف پراڈکٹس کی تشہیر کے لیے نا صرف پاکستانی اداکار و اداکارؤں کا سہارا لیتے ہیں بلکہ بالی وڈ اور بین الاقوامی شخصیات کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔ دوسری چیز اشتہار میں یہ اہم رکھی جاتی ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر گاڑی کے آئل کے اشتہار تک خوبصورت خواتین کو اسکا حصہ بنایا جا سکے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس پراڈکٹ کی جانب مائل ہوں لیکن پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کا نیا اشتہار انکے اپنے ہی مداحوں کا پسند نہیں آیا اور انہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ نیل منیر کا حالیہ اشتہار جو آج کل ٹی وی چینل پر چلایا جا رہا ہے اس کو کچھ اس انداز میں فلمایا گیا ہے کہ ” نیلم منیر کی شادی میں کچھ ہی دن باقی ہیں اور ان کا منگیتر ان سے ملنے کیلئے سیڑھی لگا کر سیدھا انکے ہی کمرے میں پہنچتا ہے ، نیلم منیر شیشے سامنے کھڑی بال سنوار رہی ہوتی ہیں۔

جیسے ہی وہ اپنے منگیتر کو دیکھتی ہیں تو حیران ہوکر اپنے منگیتر سے کہتی ہیں کہ ” شادی میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں اور تم سے صبر نہیں ہوتا ، جس کے بعد دونوں کے درمیان گفتگو کا آغاز ہوجاتا ہے ۔ جواب میں لڑکا کہتا ہے کہ ’’ کیا کروں وہ خوشبو ، وہ ذائقہ اور وہ رنگ ‘‘ ۔ نیلم منیر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ’زو معنی ‘ انداز میں کہتی ہیں کہ کیا تم چائے پینے آئے ہو ، زیادہ باتیں مت کرو ، اندر آو اور اب باہر نہیں جانا میں چائے لے کر آتی ہوں ۔“۔ جیسے ہی نیلم منیر کا یہ اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو اشتہار پر رد عمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارف کا کہناتھا کہ ” یہ تو نیکسٹ لیول ہو گیا ، چائے سے زیادہ یہ کنڈوم کا اشتہار لگ رہاہے ۔“اس اشتہار پر سوشل میڈیا صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” دراصل مارکیٹ میں ” ڈیوریکس “ کا نیا کمپیٹیٹر آ رہاہے ۔“ایک صارف نے تو اچھی خاصی لمبی کہانی لکھ ڈالی اور کہا کہ ” ویسے جب لڑکا ایسے پکڑا جائے تو قمر چائے نہیں پلاتے بلکہ


قمر پر چھتر ضرور پڑتے ہیں ، واہ واہ کیا بات ہے ماں کتنے فخر سے کہتی ہے کہ میری بیٹی کی چاہت کا کمال ہے ، اور والد کہہ رہاہے کہ یہ ہماری بیٹی کا نہیں بلکہ قمر چائے کا کمال ہے ۔مطلب کہ بیٹی کا کمرہ نہیں ہے بلکہ چائے کا ہوٹل ہے ،جو بھی چاہے آئے اور پی کر چلا جائے ۔قمر چائے پیتے ہی لڑکے کے تامل ہیرو بن گیا اور رقص کرنے لگا ۔“پھر چاے پیتے ہی اس نوجوان کی محبت جاگ اٹھتی ہے اور وہ نیلم منیر کے ساتھ رقص کرنے لگتا ہے ،اتنے میں نیلم منیر کے والدین آجاتے ہیں اور بیٹی کو آواز دیتے ہیں جب لڑکا سیڑھی سے واپس جانے کیلئے آتا ہے تو نیلم کے والدین پہلے ہی سیڑھی کے قریب کھڑے کھڑی کی جانب نظریں جمائے کھڑے ہوتے ہیں ۔ نیلم منیر کی والدہ کہتی ہیں کہ ” دیکھا میری بیٹی کی چاہت کا کمال “ ، نیلم منیر کے والد اپنی اہلیہ کی بات سے اتفاق نہیں کرتے اور جواب دیتے ہیں کہ ” یہ چاہت کا نہیں بلکہ قمر چائے کا کمال ہے ۔“



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.