Top Rated Posts ....
Search

Shahbaz Shrif Ki Rehaai Ka Parwaana

Posted By: Mangu on 24-10-2018 | 06:13:22Category: Political Videos, News


لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے اب خارج کر دیا گیا ہے۔
عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا۔ یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ پاکستان لائرز فائونڈیشن نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے شہباز شریف کی گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انکوائری مکمل اور جُرم ثابت ہونے سے قبل ہی نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا۔ اس طرح سے ملزم کو گرفتار کرنا آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے ۔اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کہا کہ آئین کے تحت فری اینڈ فئیر ٹرائل ہر ملزم کا بنیادی حق ہے لیکن چیئرمین نیب نے شہباز شریف کو کیس میں فری اور فئیر ٹرائل کا حق نہیں دیا ۔ درخواست گزار تنظیم کے وکیل کے مطابق چیئرمین نیب کا دوران انکوائری کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار آئین سے متصادم ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کی گرفتاری آئین سے متصادم ہونے پر چیئرمین نیب کا شہباز شریف کی گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے ۔ شہباز شریف کی ضمانت منظور کر کے ان کی رہائی کا حکم دیا جائے ۔

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی ضمانت کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ شہباز شریف کی ضمانت کیلئے لائرز فاﺅنڈیشن کی جانب سے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف کو آشیانہ ہاﺅسنگ کیس میں انکوائری مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے سے قبل گرفتار کیا گیا حالانکہ انکوائری مکمل اور جرم ثابت ہونے سے قبل نیب کا ملزم کو گرفتار کرنا آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین نیب کا دوران انکوائری کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار آئین سے متصادم ہے، چیئرمین نیب نے شہباز شریف کو کیس میں فری اینڈ فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا، آرٹیکل 10 کے تحت فری اینڈ فیئر ٹرائل ہر ملزم کا بنیادی حق ہے لہٰذا عدالت چیئرمین نیب کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دے۔ درخواست میں اجمل میاں اور جسٹس حمود الرحمن کے فیصلوں کے حوالے دیئے گئے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.