Saudi Arabia Ne Dosti Ka Haq Adaa Kar Diya
Posted By: Akbar on 24-10-2018 | 06:12:29Category: Political Videos, Newsریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب نے پاکستان کو تقریباً 9 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب سے سالانہ 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل ادھار پر لینے کے معاہدے پر عمل درآمد تین سال کیلئے ہوگا۔سعودی عرب کی جانب
سے 3 ارب ڈالرز مالیت کا تیل سالانہ دیا جائے گا، 3 سال بعد اس معاہدے کا جائزہ لیا جائے گا، مجموعی طور پر سعودی عرب پاکستان کو تین سال میں 9 ارب ڈالرز مالیت کا تیل ادھار دے گا۔اعلامیے کے مطابق سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری منصوبہ لگانے پر بھی رضا مند ہوگیا ہے اور کابینہ سے منظوری کے بعد منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے اکاؤنٹس میں 3 ارب ڈالر ایک سال کیلئے رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ بلوچستان میں معدنیات کی تلاش کیلئے بھی سعودی عرب نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، وفاق اور بلوچستان حکومت معدنیات کی تلاش کے معاملات طے کریں گے۔ذرائع کے مطابق رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کمی آئے گی، معاہدے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آئے گا۔پاکستان کے اکاونٹس میں 3 ارب ڈالرز رکھنے کے معاہدے پر وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی ہم منصب نے دستخط کیے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی ورکرز کے لیے ویزہ فیس کم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔