Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Ki Hakoomat Ko Giraane Keliye

Posted By: Ahmed on 24-10-2018 | 06:11:26Category: Political Videos, News


اسلام آباد )ویب ڈیسک) اسلام آباد میں ڈی چوک پر یوٹیلٹی اسٹور ملازمین کے دھرنے میں موجود مظاہرین کو اُجرت پر لائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دھرنے میں شریک یوٹیلٹی اسٹور کے ملازمین کے ساتھ ساتھ فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے,

مبینہ طور پر اپوزیشن کے کئی اُجرتیوں کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔معتبر ذرائع کے مطابق ان افراد کو ایک بڑی اپوزیشن جماعت نے 1500 روپے فی کس روزانہ دیہاڑی ، 3 وقت کا کھانا اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولیات بھی دے رکھی ہیں۔ اُجرتیوں کو اسلام آباد لے جانے اور واپس لانے کی سہولت دی گئی ہے جبکہ احتجاج میں شریک خواتین کے لیے یومیہ اُجرت 2 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فیصل آباد سے 1200، جھنگ سے 80، چنیوٹ سے 50 اور ٹوبی ٹیک سنگھ سے 100 کے قریب افراد کو اُجرت پر اسلام آباد لایا گیا ہے تاکہ وہ یوٹیلی اسٹورز کے ملازمین کے ڈی چوک پر دئے جانے والے دھرنے میں شریک ہوں اور حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کی ممکنہ نجکاری کےخلاف ملازمین نے دھرنا دے رکھا ہے۔ ہزاروں مظاہرین ڈی چوک پرموجود ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہم گھر نہیں جائیں گے۔ یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کے ہزاروں ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ادارے کی ممکنہ نجکاری روکی جائے، بقایا جات کی ادائیگی کی جائے ، ڈیلی ویجرزاورکنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔

مظاہرین کے احتجاج کی شدت کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق مظاہرین سے بات کرنے پہنچے اور مظاہرین سے کہا کہ تمام کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجزملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔ ہماری حکومت کسی کے روزگار پرلات نہیں مارے گی۔ تمام ملازمین کو ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے گا جبکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے آپ سب کو ایک ایک گھر بھی دیا جائے گا۔ لیکن مظاہرین نے نعیم الحق کے ان وعدوں کو لالی پاپ قرار دے کر لالی پاپ ،لالی پاپ کے نعرے بھی لگائے اور کہا کہ ہمیں لالی پاپ نہیں بلکہ نوٹی فکیشن چاہئیے۔ تاہم اب ڈی چوک پر دئے جانے والے دھرنے میں اُجرتیوں کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے جنہیں یومیہ اُجرت پر اسلام آباد لایا گیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.