Insaniyat Ki Laa Zawaal Misaal Qaaim Kar Di
Posted By: Abid on 23-10-2018 | 09:23:28Category: Political Videos, Newsلاہور(ویب ڈیسک)بھارتی صوبہ پنجاب کے آرٹ، سیاحت و ثقافت کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے حالیہ ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والے والدین کے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو بھارتی شہر امرتسر میں ریلوے ٹریک پر دسہرہ کی تقریب منانے والے سیکڑوں افراد مخالف سمت سے آنے والی 2 ٹرینوں کی زد میں آگئے، جس کے نتیجے میں 61 افراد موقع پر
ہی جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔خلیج ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کرکڑ اور معارف سیاستدان نوجوت سنگھ سندھو نےنجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اور ان کی اہلیہ اعلان کرتے ہیں کہ جن بچوں کے والدین ٹرین حادثے میں ہلاک ہو گئے ان کی تعلیم، خوراک اور دیگر اخراجات کی ذمہ داری ہماری ہوگی’۔ان کا کہناتھا کہ‘جو خواتین بیوا ہوئی ان کے لیے ہر ممکن مالی وسائل کے انتظامات کیے جائیں گے’۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے امرتسر ٹرین حادثے کا شکار 21 اہلخانہ میں فی خاندان کو 5 لاکھ روپے تقیسم کیے گئے تھے۔بھارتی حکومت نے ہرجانے کی مد میں مجموعی طورپر تقریباًایک کروڑ تقسیم کیے۔وزیر صحت اور خاندان فلاح و بہبود بہرام موئندرہ نے کہا کہ دیگر متاثرہ خاندان کو اگلے دن روز میں ہرجانہ ادا کیا جائےگا۔واضح رہے کہ امرتسر میں حادثے کے وقت سیکڑوں افراد ریلوے ٹریک کے قریب دسہرہ کے جشن میں شریک تھے اور راون کے پُتلے کو جلتا ہوا دیکھ رہے تھے کہ لوکل ٹرین نے ریلوے لائن پر کھڑے افراد کو کچل دیا۔ادھر این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ ’مخالف سمت سے 2 ٹرینیں ایک ہی وقت میں آنے کی وجہ سے لوگوں کو بھاگ کر جان بچانے کا موقع نہیں مل سکا‘۔امرتسر پولیس کمشنر شری واستو نے بتایا کہ ’حادثے میں 61 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہم لوگوں کو نکال رہے ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا‘۔انڈو ایشین نیوز سروس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ پر 700 سے زائد افراد موجود تھے جن میں سے تقریباً 60 افراد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔