Top Rated Posts ....
Search

5 November Ko Dubai Pohanchein Ge

Posted By: Mangu on 23-10-2018 | 09:21:40Category: Political Videos, News


اسلام آباد(نیو زڈیسک)سپراسٹارعامرخان کثیر سرمائے سے بننے والی اپنی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی تشہیری مہم کیلیے دنیا کے بیشترممالک میں گھوم رہے ہیں تاہم وہ 5نومبرکو دبئی پہنچیں گے۔فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی تشہیری مہم کیلیے عامر خان، کترینہ کیف، فاطمہ ثناء شیخ اور امیتابھ بچن 5نومبرکو دبئی پہنچیں گے جہاں وہ مختلف شاپنگ مالز میں جائیں گے، وہیں پاکستانی میڈیا کوخصوصی انٹرویوزبھی دیں گے۔ اس موقع پرعامرخان کے ہمراہ مرکزی کردارنبھانے والی کترینہ کیف، فاطمہ ثناء شیخ اوربالی وڈ کے بگ بی امتیابھ بچن کی آمد بھی متوقع ہے۔اپنے پسندیدہ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے جہاں لوگوں کی کثیرتعداد نے ابھی سے منصوبہ بندی شروع کردی ہے، وہیں پاکستان سے بھی بہت سے لوگ عامرخان، کترینہ کیف اور امیتابھ بچن کودیکھنے اور ملاقات کی خواہش لیے دبئی پہنچنے کی تیاری میں لگے ہیں۔کوئی سیلفی بنانے کی خواہش رکھتا ہے توکوئی آٹوگراف لینے کی اورکوئی توان کے ساتھ مل کرڈائیلاگ بولنے اور ایکٹ کرنے کے سپنے دیکھ رہا ہے۔ بس یوں کہئے کہ ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کا جہاں دنیا بھرمیں لوگوں کو بے صبری سے انتظار ہے، وہیں فلم کے مرکزی فنکاروں سے ملنے کی بھی چاہ بڑھتی چلی جارہی ہے۔ ویسے توفلم کونمائش کیلیے پاکستان سمیت دنیا کے بیشترممالک میں8نومبرکوپیش کیاجائے گا۔فلمی پنڈتوں کے مطابق جس طرح سے یہ فلم بالی وڈ کی سب سے مہنگی ترین فلم قراردی جارہی ہے، واضح رہے کہ ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی پاکستان میں نمائش کے حقوق ’ڈسٹری بیوشن کلب‘ نے حاصل کرلیے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.