Maine 20 Saal Se Saabun (Soap) Istamaal Nahi Kiya
Posted By: Abid on 23-10-2018 | 07:09:13Category: Political Videos, Newsلاہور(ویب ڈیسک ) ایسے میں جب ہر کوئی نہانے میں صابن کا استعمال کر رہا ہے، برطانیہ میں ایک ڈاکٹر ہے جس نے گزشتہ 20سال سے صابن اور شیمپو وغیرہ استعمال نہیں کیے اور اس کی وجہ جان کر آپ بھی ان کا استعمال ترک کرنے کا سوچنے لگیں گے۔
میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر جارج مونکریف نے آئی ٹی وی کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”صابن، شیمپو، شاور جیل اور دیگر ایسی مصنوعات کا استعمال ہماری جلد کی اوپری تہہ کو تباہ کر دیتا ہے جو الرجی اور انفیکشن کو ہمارے جسم میں داخل ہونے سے بچاتیہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے آج سے 20سال قبل ان مصنوعات کا استعمال ترک کر دیا تھا۔“ڈاکٹر جارج کا کہنا تھا کہ ”ہم میں سے اکثر لوگ اپنے جسم کو حد سے زیادہ صاف کرتے ہیں۔ اس سے ہمیں فائدے کی بجائے الٹا نقصان ہوتا ہے۔ اگر ہم اپنے جسم کو صاف کرنے میں اعتدال برتیں تو اس نقصان سے بچ سکتے ہیں۔ہمیں روزانہ نہانا چاہیے لیکن صابن اور شیمپو وغیرہ کا استعمال ہرگز نہیں کرنا چاہیے۔ میں جسم کو صاف کرنے کے لیے جلد کو نرم بنانے والی کریمیں (Emollients)استعمال کرتا ہوں اور ہم میں سے ہر ایک کو یہی کرنا چاہیے۔ بالخصوص ماﺅں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی صابن اور دیگر ایسی مصنوعات سے بچا کر رکھیں کیونکہ یہ ان کی جلد کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ہوتی ہیں۔“ سے بچا کر رکھیں کیونکہ یہ ان کی جلد کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ہوتی ہیں۔“