Top Rated Posts ....
Search

Sania Mirza Ke Haan Bache Ki Walaadat Kab?

Posted By: Akbar on 23-10-2018 | 07:07:01Category: Political Videos, News


لاہور)ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سینئر ترین بیٹسمین شعیب ملک کسی بھی وقت متوقع بچے کی ولادت کی وجہ سے ابھی تک ٹیم کو جوائن نہیں کرسکے ہیں ۔شعیب ملک ٹیم جوائن نہ کرنے کی وجہ سے شاید آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی حصہ نہ لے سکیں۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اب کسی بھی لمحے ماں بن سکتی ہیں۔شعیب ملک باپ بننے کی خوش خبری آنے کے بعد ہی دبئی کی اڑان بھرنے کے قابل ہوں گے۔ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ وہ دوسرے اور تیسرے میچز کے لیے دستیاب ہو سکیں گے۔سابق کپتان نے تمام تر صورت حال سے ٹیم انتظامیہ اور بورڈ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 24 اکتوبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جارہا ہے اور پاکستانی ٹیم نے سیریز کے لیے پریکٹس سیشن بھی شروع کردئیے ہیں تاہم شعیب ملک ابھی تک بھارتی شہر حیدرآباد میں اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے پاس موجود ہیں۔قومی کرکٹر کے خاندانی ذرائع کے مطابق بچے کی ولادت اب کسی بھی وقت متوقع ہے، شعیب کی اہلیہ اور سب گھر والوں کی خواہش ہے کہ خوشی کے ان لمحات میں شعیب ملک ہسپتال میں موجود ہوں۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستانی میچز ختم ہوتے ہی شعیب ملک پی سی بی اور ٹیم انتظامیہ سے باقاعدہ چھٹیاں لے کر اپنے سسرال میں آگئے تھے۔ آسٹریلیا کےخلاف 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کےلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے ،

تجربہ کار لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلرمحمد عامر کو ڈراپ کیا گیا ہے جب کہ فٹنس معیار پر پورا اترنے کے بعد آل راﺅنڈر عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ایک اور لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا۔منتخب کردہ ٹیم میں سرفراز احمد(کپتان و وکٹ کیپر)، فخرزمان، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، شاہین شاہ آفریدی،عثمان شنواری، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاداب خان اور وقاص مقصود شامل ہیں۔ ٹی ٹونٹی میچز 24،26 اور 28 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.