Top Rated Posts ....
Search

10 Crore Saal Puraana Ghaar Mil Gaya

Posted By: Abid on 23-10-2018 | 07:03:22Category: Political Videos, News


بیجنگ (ویب ڈیسک ) بیجنگ چین میں سائنسدانوں نے ایک غار دریافت کی ہے جو کہ تقریباً 10کروڑ سال پرانی ہے ۔ ’’میائو روم‘‘ کہلانے والی یہ غار زیر زمین ہونے کیساتھ اس قدر لمبی ہے کہ اس کی بلندی مشہور اہرام مصر سے تقریباً چار گنا بڑی ہے جبکہ اس کا پھیلا ئوں فٹ بال کے 22گرائونڈز کے برابر ہے۔
سائنسدانوں نے اس کا مجموع حجم 38کروڑ مکعب فٹ سے بھی زائد دیا ہے ۔ اس غار میں ایسے خوبصورت مناظر ہیں جو انسان کواپنے سحر میں مبتلا کر سکتے ہیں ۔ اس غار کے اندر نیلا اور شفاف پانی ہے جو اس کیخوبصورت میں اضافہ کرتا ۔ یہ غار صوبہ بوئی زو کے زیون گیتو ہی نیشنل پارک میں واقع ہے۔گزشتہ ماہ پہلی بار سائنسدان اس کی گہرائیوں میں اترےاور اندرانی مناظر کی ویڈیو بنائی۔غار کی ایک طرف بڑا سا ہول ہے جس سورج کی روشنی اندر آتی ہے اور اندر کا نظار انتہائی دلکش ہو جاتا ہے ۔ عالمی شہرت یافتہ ادارے نیشنل جیوگرافک سوسائٹی کی مدد سے برطانوی ماہرین نے پہلی بار اس غار کا سراغ لگایا تھا لیکن اس کے اندر کے مناظر کی تفصیلات پہلی بار گزشتہ دنوں چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم منظر عام لے کر آئی ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.