Top Rated Posts ....
Search

Cricket Mein.....Fixing Ka Ek Aur....

Posted By: Ahmed on 21-10-2018 | 10:43:39Category: Political Videos, News


لندن(ویب ڈیسک) کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کا ایک اور سنسنی خیز اسکینڈل منظرعام پر آگیا، 12-2011 کے دوران 15 انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں میچز میں اسپاٹ فکسنگ کا انکشاف ہوا ہے۔الجزیرہ ٹی وی نے اپنے دستاویزی فلم میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ تین میچز میںپاکستانی کرکٹرز بھی اسپاٹ فکسنگ میں شامل تھے ،
7میچزمیں انگلینڈ کے کرکٹرز اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تھے۔رپوٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 5 میچزمیں آسٹریلوی کرکٹرز کے علاوہ دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی شامل تھے۔ دستاویزی فلم میں پاکستانی کرکٹرعمراکمل، بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی نظر آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ روہت شرما، بالاجی، سریش رائنا اور آسٹریلوی کرکٹراینڈی بکل بھی تصاویرمیں نظرآرہے ہیں۔اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے عرب میڈیا کی دستاویزی فلم کے مطابق جو میچ فکس کیےگئے اُن میں 6 ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ 15 انٹرنیشنل میچز میں اسپاٹ فکسنگ کے 26 واقعات رونما ہوئے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسپاٹ فکسنگ میں بھارتی فکسر انیل منور ملوث ہے جس کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ بھی تصویر ہے۔الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ میں دستاویزی ثبوت بھارتی بکی انیل منور کے حوالے سے شامل کیے گئے ہیں۔ انیل منور کی بھارتی کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما اور عمر اکمل کے ساتھ تصاویر بھی رپورٹ میں شامل ہیں تاہم رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بکی کے ساتھ موجود کھلاڑیوں کا کسی غلط کام میں ملوث ہونا ضروری نہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.