Top Rated Posts ....
Search

Shadi Ke Baad Saif Ali Aur Kareena Kapoor

Posted By: Akbar on 21-10-2018 | 10:39:43Category: Political Videos, News


نئی دہلی (ویب ڈیسک)بولی وڈ بیبو کرینہ کپور اور چھوٹے خان سیف علی خان کی جوڑی کا شمار یوں تو اس وقت کی سب سے رومانٹک اور بولڈ جوڑیوں میں ہوتا ہے۔لیکن یہ حیران کن بات ہے کہ دونوں نے شادی کے بعد اب تک کسی بھی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا،



جس وجہ سے ان کے شائقین بے حد پریشان ہیں۔اگرچہ شادی سے قبل چند فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے کی وجہ سے ہی ان دونوں کے درمیان پیار ہوا جو بعد ازاں شادی میں بدل گیا۔شادی سے قبل سیف اور کرینہ کی ایک ساتھ آخری فلم ‘ایجنٹ ونود’ تھی، تاہم اس کے بعد وہ 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بمبے ویلوٹ’ میں خصوصی کردار میں نظر آئے تھے۔دونوں نے پہلی بار 2003 کی فلم ‘ایل او سی کارگل‘ میں کام کیا تھا،جس کے بعد وہ 2006 کی فلم اومکارہ‘ میں ایک ساتھ نظر آئے۔انہوں نے 2008 میں ‘ٹشن’ اور 2009 میں ‘قربان’ میں بھی ایک ساتھ کام کیا،تاہم 2012 میں شادی کے بعد وہ آج تک 6 سال گزرجانے کے باوجود کسی بھی فلم میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے اور اس کا سبب انتہائی اہم ہے۔ڈی این اے انڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سیف علی خان نے انکشاف کیا کہ وہ اب کیوں اپنی بیوی کے ساتھ فلم میں کام نہیں کرتے اور وہ اب کن شرطوں پر اور کیسی فلم میں ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔سیف علی خان نے بتایا کہ وہ اپنی ازدواجی اور پروفیشنل زندگی کو الگ الگ طور پر دیکھتے ہیں،
چوں کہ اب وہ کرینہ کپور کے شوہر بن گئے ہیں، اس لیے وہ عام روایتی طور پر ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے۔چھوٹے خان نے اعتراف کیا کہ اب وہ کیمرے کے سامنے کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کے دوران ہر چیز بھول جاتے ہیں، ان سے ٹھیک طرح سے اداکاری نہیں ہوتی۔سیف علی خان کے مطابق چوں کہ اب وہ میاں بیوی بن چکے ہیں، اس لیے کیمرے کے سامنے اب وہ شرما جاتے ہیں اور اپنی اہلیہ کا احترام کرتے ہیں اور ان سے کوئی بے ادبی نہیں کرنا چاہتے، اس لیے تاحال وہ کسی بھی فلم میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں کرینہ کپور کے ساتھ ضرور فلم میں کام کرنا چاہیں گے، لیکن اس کے لیے وہ بہت ہی اچھے اسکرپٹ کے انتظار میں ہیں، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ کس طرح کی فلم چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شادی اور بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد ان کی اور کرینہ کپور کی زندگی تبدیل ہوچکی ہے، اب ان کی دونوں کی زندگی ایک خاص طرح کے موڑ پر آ چکی ہیں۔سیف علی خان کے مطابق اب وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے بیٹے تیمور علی خان اور اہلیہ کرینہ کپور کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.