Top Rated Posts ....
Search

Kuch Arsa Qabal Ek Roz Nab....

Posted By: Ahmed on 21-10-2018 | 10:38:20Category: Political Videos, News


لاہور (ویب ڈیسک) افسوس ہی کیا جا سکتا ہے کہ ایسا شخص‘ جس پر کرپشن کے الزامات کی فرد جرم ہوں‘ اس کو پارلیمنٹ کی عزت کہا جا رہاہے ؛اگر ایمان کی ایک رتی بھی سلامت ہو تو ایسا شخص چاہے کوئی بھی ہو‘ اس کا پارلیمنٹ کے اندر بیٹھنا‘ آئین کی رکھوالی کرنے والی
نامور کالم نگار منیر احمد بلوچ روزنامہ دنیا میں اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔ پارلیمنٹ کے چہرے پر ایک بد نما داغ ہے۔ پاکستان کی سیا سی جماعتوں اور مذہب کے نام پر سیا ست کرنے والی مذہبی جماعتوں کی آئین پاکستان سے وفا داری دیکھئے کہ ایمان کی کسوٹی پر چلنے کی بجائے اس کے بر عکس الٹی گنگا بہاتے ہوئے پاکستان کے غریب اورقرض کی دلدل میں پھنسی ہوئی قوم کی رہی سہی دولت لوٹنے والوں کو تمغوں سے نوازرہے ہیں ۔اس کے حق میں جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ تحریک انصاف کے پاس اس وقت چونکہ قانون منظور کرانے کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اکثریت نہیں ‘اس لئے اس تجویز کو ریفرنڈم کے ذریعے عوام سے منظور کرایا جائے کہ ملکی دولت لوٹنے والا چاہے کوئی بھی ہو اسے کوئی رعائت نہیں مل سکتی ۔ پاکستان ہی نہیں دنیا کا کوئی بھی آئین‘ خائن کیلئے اپنے اندر ایک رتی بھی احترام نہیں رکھ سکتا‘ کیونکہ خائن تو آئین کا دشمن ہوتا ہے۔میاں شہباز شریف کی گرفتاری میں بہت دیر کر دی گئی‘ نہ جانے اس کی کیا وجوہات تھیں۔ ان کی گرفتاری اپریل میں اس وقت یقینی ہو گئی تھی‘

جب نیب ہیڈ کوارٹر لاہور میں انہیں احد چیمہ کے مہیا کیے ہوئے میٹرو لاہور‘ قائد اعظم پاور پلانٹ‘ میٹرو ٹرین‘ آشیانہ اور ایل ڈی اے پلازہ میں لگائی جانے والی آگ اور اس میں زندہ جلا دیئے جانے والے34 غریب ملازمین کے جل کر راکھ کو ڈھیر بن جانے کے حقائق ‘ان کے سامنے مکمل ثبوتوں کے ساتھ رکھ دیئے گئے تھے اور ساتھ ہی پیرا گون کی مکمل تفصیلات چیمہ صاحب کے ہاتھ کی لکھی ہوئی ان کے سمامنے رکھ دی گئی تھیں‘ جس کے بعد ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا ۔جونہی میاں شہباز شریف نے احد چیمہ کے تسلیم کئے گئے ثبوت دیکھنے شروع کئے تو کالے رنگ کے چمڑے کے صوفے پر بیٹھے ہوئے ان کاغذات کو دیکھتے ہوئے ان کی حالت غیر ہو گئی۔ ایسے لگا کہ خدا نخواستہ کچھ ہو نہ جائے‘ کیونکہ ان کے تو وہم و گمان میں نہیں تھا کہ احد چیمہ اس قدر باریکیوں سے تمام سربستہ راز کھول سکتا ہے ۔ یہ تو وہ راز تھا‘ جس کے بارے وہ ہی جانتے تھے کہ یہ ہم دونوں کا راز ہے۔میاں شہباز شریف کو احد چیمہ کے لکھے گئے یہ ثبوت پڑھتے ہوئے پسینے آنے لگے ‘تو نیب کے اعلیٰ افسران گھبرا گئے اور انہیں چائے اور کافی کا پوچھاگیا ‘

لیکن پھر ان کی فرمائش پر پہلے پانی اور بعد میں قہوہ پلانے کے بعد عزت و احترام سے جانے کی اجا زت دے دی گئی۔ میاں شہباز شریف کو7 ماہ بعد نیب کی جانب سے گرفتارنہ کرنے کی نہ جانے کیا وجوہات تھیں کہ سات ماہ تک ان کے معاملے کو لٹکائے رکھا گیا ‘لیکن جب فواد حسن فواد نے بھی زبان کھولی تو پھر نیب کو یہ قانونی اقدام مجبوراَ اٹھا نا پڑا‘ کیونکہ ایسا نہ کیا جاتا تو احد چیمہ اور فواد حسن فواد کی گرفتاری کا قانونی اور اخلاقی جواز ختم ہو جانا تھا۔ایک اطلاع کے مطا بق نیب پنجاب اب شیخو پورہ اور قصور میں 12 ارب روپے کی کرپشن کے ثبوت ملنے پر ان اضلاع سے نواز لیگ کے گزشتہ دس برس سے چلے آ رہے‘ اراکین اسمبلی اور مارکیٹ کمیٹیوں کے چیئر مینوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے جا رہی ہے۔ شہباز شریف کی گرفتاری پر جمہوریت اور پاکستان کو خطرے میں ڈالنے والی اپوزیشن کی گردان سن کر عوامی شاعر حبیب جالبؔ مرحوم کا مشہور شعر یاد آرہا ہے‘ جو انہوں نے بھٹو کے خلاف مذہبی جماعتوں کے اس نعرے کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا: ”خطرہ ہے زردداروں کو رنگ برنگی کاروں کو خطرے میں اسلام نہیں ‘‘۔ جنوبی کوریا کے سابق صدر جسے کرپشن کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا‘ کوریا کی چیف عدالت نے کرپشن ثابت ہونے پر اسے15 سال قید سخت کی سزا سنا دی ہے‘ لیکن اس کی سزا کے خلاف جنوبی کوریا میں جمہوریت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ملائیشیا کاوزیر اعظم منتخب ہونے کے اگلے ہی روز مہاتیر محمد نے سابق وزیر اعظم نجیب کو گرفتار کرلیا اور اب گزشتہ ہفتے نجیب کی اہلیہ کو بھی کرپشن کے الزامات میں ملائیشیا پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ جمہوریت وہاں ‘اسی طرح پھل پھول رہی ہے‘جبکہ کوریا کے ایک سابق صدر ROH MOO-HYUN نے کرپشن کے الزامات سامنے آنے پر خود کشی کر لی تھی۔(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.