Top Rated Posts ....
Search

Shadiyon Mein....Pakistani Actor...

Posted By: Mangu on 21-10-2018 | 10:36:02Category: Political Videos, News


لاہور (ویب ڈیسک ) انسان کی زندگی میں بہت سے ایسے موڑ آتے ہیں جب اسے لگتا ہے کہ اب زندگی میں کرنے کیلئے کچھ نہیں رہا ،انسان مایوسی کے اندھیرے میں کھو جاتا ہے،اور ایسا اسے اس وقت لگتا ہے جب اس کی شادی ناکام ہوجاتی ہے۔جی ہاں !آج ہم آپ کو پاکستان
کے ان مشہور فنکاروں کے بارے میں بتائیں گےجنہوں نے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد اپنی زندگی کو دوسرا موقع دیا اور اپنے لئے بہترین جیون ساتھی کا انتخاب کیا۔فیصل قریشیفیصل قریشی پاکستان شوبز انڈسٹری کے جانے مانے اداکار ہیں ان کی اداکاری کی ایک دنیا مداح ہے،اگر یہ کہا جائے کہ وہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ضرورت ہیں تو غلط نہ ہوگا ،لیکن نجی زندگی میں انہیں اتنی کامیابی نصیب نہیں تھی۔ فیصل دو شادیاں کرچکے ہیں اور دونوں ہی ناکام رہی ہیں ،لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی اور دوبارہ اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا، اس بار وہ کامیاب رہے،انہوں نے تیسری شادی اپنی سابق دوست ثناءسے کی ،ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے ،وہ اب ایک کامیاب زندگی کزاررہے ہیں شمعون عباسیشمعون ہماری انڈسٹری کے بہت ہی با صلاحیت اور کامیاب اداکار ہیں لیکن وہ اپنی نجی زندگی میں اتنے کامیاب نہیں رہے۔اپنی پہلی شادی کی ناکامی کے بعد انہوں نے جویریہ رندھاوا سے شادی کی اور اب وہ ایک کامیاب شادی شدہ زندگی گزاررہے ہیںعتیقہ اوڈھوعتیقہ کا شمار ہماری انڈسٹری کی خوبصورت اداکاراﺅں میں ہوتا ہے انہوں نے بھی اپنی پہلی اور دوسری شادی کی ناکامی کے بعد ثمر علی خان کے ساتھ تیسری شادی کیعدنان سمیع خانعدنان سمیع تو بھارت کو پیارے ہوچکے ہیں لیکن ایک زمانے میں ان کی جوڑی زیبا بختیار کے ساتھ خوب جچتی تھی۔زیبا سے علیحدگی کے بعدصباءسے شادی کی۔
اس شادی کی ناکامی کے بعد فائنلی انہوں نے رویا فریابی کے ساتھ شادی کی اور اب وہ اپنی زندگی میں خوش ہیںعمر شریفجی ہاں ! آپ جان کر حیران ہوجائیں گے کہ کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف بھی تین شادیاں کر چکے ہیں ،پہلی دو شادیوں کی ناکامی کے بعد انہوں نے دو ہزار پانچ میں اپنی ساتھی اداکارہ زرین غزل کے ساتھ شادی کی اور اب وہ ان کے ساتھ خوشگوار زندگی گزاررہے ہیںشائستہ لودھیکہتے ہیں اگر پہلی شادی ناکام ہوجائے تو دوسری شادی نہایت سادگی کے ساتھ کی جاتی ہے لیکن شائستہ کے بارے میں ایسا کہنا غلط ہوگا کیونکہ انہوں نے دوسری شادی اس انداز میں کی ہے کہ کافی دن تک میڈیا پر اس کے چرچے رہے ۔شائستہ نے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد اپنے کزن عدنان سے دوسری شادی کی ، اب وہ اپنی زندگی کے دوسرے ساتھی کے ساتھ بہت خوش ہیں نادیہ خانجب مارننگ شو کی بات چل نکلی ہے تو ہم نادیہ خان کو کیسے بھلا سکتے ہیں ،جی ہاں نادیہ خان خاور اقبال سے دوسری شادی کر کے نہایت خوش ہیںصباءحمیدپاکستانی ڈراموں میں ماں کاکرداربہترین انداز میں ادا کرنے والی صباءحمید بھی دوسری شادی کر چکی ہیں،انہوں نے اپنے ساتھی اداکار وسیم عباس کو اپنی زندگی کا دوسرا ساتھی بنایا ہےجاوید شیخپاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار جاوید شیخ بھی دوشادیاں کر چکے ہیں ،پہلی شادی انہوں نے ماڈل اور اداکارہ زینت منگی سے کی تھی ،اس شادی کی ناکامی کے بعدوہ خوبصورت اداکارہ سلمیٰ آغا کے دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھے سید نور،صائمہدوسری شادی کا ذکر ہو
اور سید نور ،صائمہ کا ذکر نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے ،دونوں فنکاروں نے اپنے تعلقات کو کافی عرصے تک میڈیا سے چھپا کر رکھا لیکن ایسی باتیں کب چھپتی ہیں لہٰذا ان کا سچ بھی سب کے سامنے آگیا۔ہدایتکار سید نور کی اداکارہ صائمہ کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے جبکہ ان کی پہلی شادی ناکام ہوچکی ہےمحمود اسلمڈرامہ سیریل بلبلے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار محمود اسلم بھی پہلی شادی کی ناکامی کے بعد اداکارہ امبر نوشین کے ساتھدوسری شادی کر چکے ہیں اظفر علیاداکار،پروڈیوسراور ریڈیو کمپئیر اظفر علی کی پہلی شادی اداکارہ سلمیٰ کے ساتھ ہوئی تھی لیکن وہ ناکام رہی،اس ناکامی کے بعد انہوں نے ڈرامہ سیریل ہمسفر سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نوین وقار کے ساتھ دوبارہ شادی کی ، لیکن وہ اس بار بھی ناکام رہے ،گزشتہ کچھ عرصہ قبل ان دونوں درمیان علیحدگی ہوئی ہے

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.