Top Rated Posts ....
Search

Jinsi Haraasagi Ke Ilzamaat...Nana

Posted By: Ahmed on 21-10-2018 | 10:33:48Category: Political Videos, News


ممبئی )ویب ڈیسک) اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے اداکار نانا پاٹیکر مکمل طور پر فلم ’ہاؤس فل 4‘ سے باہر ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر درخواست کی تھی کہ جب تک قانونی کارروائی مکمل نہیں ہوجاتی فلم کی عکس بندی روک دی جائے۔
جس کے بعد ’فلم ہاؤس فل 4‘ میں نانا پاٹیکر پر فلمائے جانے والے مناظر کی عکس بندی روک دی گئی تھی۔تاہم اب بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو فلم سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے اور فلم میں جتنے مناظر کی عکس بندی ہوچکی ہے، انہیں تلف کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ تنوشری دتہ کی مدعیت میں ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکرکے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔اداکار نانا پاٹیکر کے علاوہ دیگر 3 شخصیات بھی مقدمے میں نامزد ہیں جن میں کوریوگرافر گنیش اچاریہ، پروڈیوسر سمیع صدیقی اور ڈائریکٹر راکیش سارنگ شامل ہیں۔ جبکہ دوسری جانب پاکستانی فلم ’’مان جاؤ نا‘‘ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی ایرانی اداکارہ ایلناز نوروزی نے ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کے ہدایت کار ویپول شاہ پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔اداکارہ ایلناز نوروزی نے’’می ٹو‘‘ مہم کے تحت اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم’’نمستے انگلینڈ‘‘ میں ثانوی کردار کے لیے پیشکش ہوئی تھی (مرکزی کردار پرینیتی چوپڑا نے کیا ہے)۔ فلم کے ہدایت کارویپول شاہ نے انہیں ملنے کے لیے بلایا تھا۔ایلناز نوروزی نے کہا کہ انہوں نے فلم کے لیے تقریباً 6 آڈیشن دئیے اور،

اس دوران انہیں کئی برے تجربات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں انہیں احساس ہوا کہ ویپول شاہ انہیں کام دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے صرف مجھے وہاں بلانے کے لیے فون کرتے ہیں۔اداکارہ ایلناز نوروزی نے کہا کہ ’’نمستے انگلینڈ‘‘ ہاتھ سے جانے کے بعد انہیں بالی ووڈ ویب سیریز’’سیکرڈ گیمز‘‘ میں کام مل گیا تاہم ویپول شاہ نے انہیں ایک بار پھر جھانسا دینے کے لیے کہا کہ وہ مجھے نئی فلم میں کاسٹ کریں گے لہٰذا میں تین ماہ تک ذہنی اذیت کا شکار رہی۔ ایلناز نے کہا کہ وہ ہدایت کار کے خلاف پولیس میں جاناچاہتی تھیں لیکن جب انہیں لگا کہ پولیس ان کی مدد نہیں کرے گی تو انہوں نے ارادہ بدل لیا۔واضح رہے کہ پاکستانی فلم ’’مان جاؤنا‘‘ رواں برس فروری میں ریلیز ہوئی تھی فلم میں ایرانی اداکارہ ایلناز نوروزی اورکینیڈین اداکار عدیل چوہدری نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.