Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Ke Bade Shaher Mein Bhai Ne Apni Behan...

Posted By: Akram on 20-10-2018 | 05:54:32Category: Political Videos, News


ڈیرہ مراد جمالی(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں بھائی نے اپنی بہن کو آشنا کے ساتھ دیکھ کر موقع پر ہی دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع نصیر آباد کے علاقے گوٹ عبدالرحیم میں بھائی نے اپنی بہن کوعزت کے نام پر قتل کر دیاہے جس کا مقدمہ مانجھو شوری پولیس سٹیشن میں درج کر لیا گیاہے ۔نوجوان لڑکا اپنی بہن کو اور اس کے جاننے والے نوجوان لڑکے کوقتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہیں ۔تاہم ابھی کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔
جبکہ دوسری جانب 16 اکتوبر کو عزت کے نام پر دو خواتین سمیت پانچ افراد کو نصیرآباد میں عزت کے نام پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا ۔حکام کاکہناتھا کہ یہ واقع گوٹھ ہیبت خان کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے باعث اندر موجود تمام افراد کی موت ہو گئی ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.