Top Rated Posts ....
Search

Mian Nawaz Shrif....62 F 1 Ke Tehat

Posted By: Mangu on 19-10-2018 | 09:46:26Category: Political Videos, News


اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے خواجہ آصف نااہلی کیس کا 21 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کا کاغذات نامزدگی میں اکاؤنٹ ظاہر نہ کرنا غلطی ہے بدنیتی نہیں۔ اس لئے رہبما مسلم لیگ نا اہل نہیں ہوسکتے۔سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا

ہے لیکن اس آرٹیکل کے تحت خواجہ آصف کو نا اہل نہیں قرار ددیا تھا۔ خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ جسٹس فیصل عرب نے تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ مفادات کے ٹکراؤ کا مقدمہ نہیں بنتا، خواجہ آصف پر ناجائز طریقے سے اثاثے بنانے کا الزام ثابت نہ ہوسکا، خواجہ آصف کی نااہلی دبئی اکاؤنٹس میں پڑے 5 ہزار درہم پر مانگی گئی، الزام لگایا گیا کہ خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی میں یو اے ای کا اکاؤنٹ چھپایا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے دبئی کا اکاؤنٹ 2015 کے گوشواروں میں ظاہر کیا، ریکارڈ کے مطابق خواجہ آصف نے دبئی کا اکاؤنٹ 2010 میں کھولا جو 2015 میں بند ہوگیا، بنک اکاؤنٹ کے کھولنے سے بند ہونے تک اس میں کوئی ٹرانزکشن نہیں ہوئی، خواجہ آصف کا کاغذات نامزدگی میں اکاؤنٹ ظاہر نہ کرنا غلطی ہے بدنیتی نہیں، معمولی اکاؤنٹ ظاہر نہ کرنے کی غلطی پر خواجہ آصف کو بے ایمان نہیں کہا جا سکتا۔ اس لئے سابق وزیر خارجہ اور رہنما مسلم لیگ ن اپنے عہدے سے نا اہل نہیں قرار دئیے جاسکتے ۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں اثاثے ظاہر کرنے سے متعلق قوانینِ کی اہمیت بھی بیان کی ہے، فیصلے میں کہا

گیا ہے کہ اثاثوں سے متعلق قانون سازی کا مقصد عوام کو امیدوار کے اثاثوں کی معلومات دینا اور غیر قانونی طریقوں سے اثاثے بنانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، اثاثوں کی درست معلومات نہ دینا امیدوار کی نیت ظاہر کرتا ہے، اثاثے ظاہر ہونے سے متعلق نااہلی کی درخواست پر وقت کی قدغن نہیں لگائی جا سکتی۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو آمدن سے زائد اثاثے اور ان کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر عہدے سے نا اہل قرار دیا گیا تھا۔ جبکہ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اپنے مدمقابل امیدوار ، سابق وزیر خارجہ اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کی نا اہلی کی درخواست دائر کی تھی

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.