Top Rated Posts ....
Search

Hit Films Dene Waali Bollywood

Posted By: Ahmed on 19-10-2018 | 09:42:15Category: Political Videos, News


لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف فلم ’ مان جاﺅں نا ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ ’ ایلناز نوروزی ‘ نے بھارتی فلم ’نمستے انگلینڈ ‘ کے ڈائریکٹر پر ’ویپل شاہ ‘پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ایرانی اداکارہ پیغام جاری کرتے
ہوئے اپنی کہانی بیان کی کہ کس طرح ویپول شاہ نسمتے انگلینڈ میں کردار دینا چاہتے تھے ۔ ان کا کہناتھا کہ ویپول ہر مرتبہ اپنی رائے دینے کیلئے مجھے اپنے آفس بلاتے تھے اور میرے نزدیک آنے کی کوشش کرتے تھے ۔اداکارہ کا کہناتھا کہ مجھے فلم میں کردار دینے کیلئے میرا چھ مرتبہ اوڈیشن لیا گیا اور مجھے ایسا محسوس کروانے کی کوشش کی گئی کہ جیسے میں دنیا کی بدترین اداکارہ ہوں ، میری خود اعتمادی بری طرح سے بکھر گئی تھی اور میں اسی طرح محسوس کر رہی تھی کہ میں اوڈیشن دے رہی ہوں لیکن کچھ حاصل نہیں کر پا رہی ہوں لیکن کچھ دیر بعد مجھے احساس ہوا کہ جس طرح وہ مجھے بار بار اپنے دفتر میں بلاتا ہے وہ دراصل میرے نزدیک آنا چاہتا ہے ۔اداکارہ کا کہناتھا کہ جب میں اگلی مرتبہ میں ان سے ملنے کیلئے ان کے دفتر گئی تو انہوں نے زبردستی میرا بوسہ لینے کی کوشش کی لیکن میں نے انہیں پیچھے کر دیا اور کہا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں ؟ ہم آپ کے دفتر میں ہیں ۔نوروزی کو امید تھی کہ وہ انہیں فلم میں کردار کا پیغام دیدیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا ۔اسی دوران ایلناز کو معروف بھارتی سیزن ’ سیکرڈ گیمز ‘

کی پیشکش ہوئی اور جب یہ بات ویپل شاہ کو معلوم ہوئی تو انہوں نے اداکارہ کو یہ سیزن کرنے سے روکنے کی کوشش کی اور کہا کہ میں آپ کو فلم میں کردار دے رہاہوں ۔ایلناز کا کہناتھا کہ وہ مجھے بار بار سیکرڈ گیمز چھوڑنے کا کہتے رہے جبکہ انہوں نے میرے ساتھ نمستے لندن کا کنٹریکٹ بھی سائن نہیں کیا تھا ، مجھے تین مہینے تک ذہنی طور پر اذیت پہنچائی گئی ، یہ واضح تھا کہ وہ میرے ساتھ سونا چاہتے ہیں اور اگر میں ایسا کرلوں تو مجھے فلم میں کردار دے دیا جائے گا ۔میں جب بھی اس کے دفتر میں جاتی تھی تو وہ ہمیشہ مجھے غلط طریقے سے چھونے کی کوشش کرتے اور میرے نزدیک ہونے کیلئے جدوجہد کرتے جبکہ وہ بوسہ لینے کیلئے بھی بھر پور کوشش کرتے تھے ۔ایرانی اداکارہ کا کہناتھا کہ انہوں نے یہ معاملہ غیر ملکی ہوتے ہوئے حکام کے سامنے نہیں ٹھایا لیکن وہ ان کی غلط حرکتوں کو سامنے لانے سے ڈرتی بھی نہیں ہیں ۔میرے بولنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ میں اس طرح کے درندوں کا چہرہ لوگوں کے سامنے لاﺅں جو کہ اپنی طاقت کو لوگوں کے خلاف استعمال کرتے ہیں ، یہاں پر ویپل جیسے اور بھی بہت سے ہیں جس کی وجہ سے کئی اور کہانیاں بھی موجود ہوں گی ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.