Top Rated Posts ....
Search

Showbiz Ki Dunya Se Afsosnaak Khabar

Posted By: Akbar on 20-09-2018 | 07:02:48Category: Political Videos, News


شوبز کی دنیا سے افسوسناک خبر : مشہور زمانہ فلم میں تاریخی کردار ادا کرنے والا پاکستانی اداکار چل بسا
کراچی (ویب ڈیسک) لارنس آف عربیہ کا تریخی کردار ادا کرنے والے مصری اداکار جمیل راتب 92سال کی عمر میں چل بسے۔ جمیل راتب کو عرب دنیا کے سینما بینوں میں خاص شہرت حاصل تھی اور انہوں نے فرانس میں بھی کئی ایوارڈز اپنے نام کئے۔ جمیل راتب نے فرانسیسی اور تیونس کی
فلموں میں کئی کردار ادا کئے تاہم انکا تاریخی کردار فلم لارنس آف عربیہ تھا جس نے 1962میں آسکر ایوارڈ جیتا۔ راتب طویل مدت سے بیماریوں میں مبتلا تھے اورزندگی کے آخری دنوں میں ٹی وی شو پر موت کی خواہش کرنے لگ گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں موت کا خوف نہیں بلکہ وہ تو بیماریوں سے نجات دے گی۔ انہوں نے قاہرہ کے اینگلو امریکن اسپتال میں دم توڑا۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق اٹلی کے مقابلہ حسن میں شرکت کرنے والی معذور ماڈل نے اپنی مصنوعی ٹانگ پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کردیئے۔کیارا بوردی نامی ماڈل کے ساتھ 13 برس کی عمر میں ایک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ اپنی بائیں ٹانگ سے محروم ہوگئیں۔کیارا نے اس معذوری پر کبھی مایوسی کا اظہار نہیں کیا بلکہ عزم و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھتی چلی گئیں اور آج وہ اپنی محنت سے اٹلی کے مقابلہ حسن کے آخری مرحلے تک پہنچیں۔لیکن اس مقابلے میں فائنلسٹ بننے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کچھ افراد کا کہنا تھا یہ ٹانگ سے معذور ہیں، انہیں مقابلہ حسن میں حصہ لینے کی کیا ضرورت ہے؟ جب کہ کچھ نے کہا کہ مقابلے کی انتظامیہ نے غلطی کی ہے۔کیارا نے افسردگری کے بجائے تنقید کا ڈٹ کر جواب دیا اور ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ’میں اپنی ٹانگ سے محروم ہوں لیکن کچھ لوگ اپنے دماغ و دل سے محروم ہیں، معذور میں نہیں دراصل تنقید کرنے والے ہیں‘۔ماڈل نے مزید کہا ’ میں جیتنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ زندگی بہت خوبصورت ہے، آپ کسی بڑے حادثے سے گزرنے کے باوجود دوبارہ زندہ ہوں‘۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.