Top Rated Posts ....
Search

Vote Ki Izzat Ke Daawe Magar Voter Ki Chhitrol

Posted By: Akram on 20-08-2018 | 07:24:19Category: Political Videos, News


وہاڑی : ووٹ کی عزت کے دعوے مگر ووٹر کی چھترول ۔۔۔۔۔ووٹ نہ دینے پر وڈیرے کی سرعام ووٹرز کی تذلیل، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں
وہاڑی (ویب ڈیسک) وہاڑی میں با اثر افراد نے ووٹ نہ دینے پر نوجوان کی پورے گاؤں کے سامنے تذلیل کر دی۔ نوجوان پر خاتون کو چھیڑنے کا جھوٹا الزام عائد کیاگیا جس کے بعد منہ کالا کر کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈالا اور گدھا گاڑی پر بٹھا کر پورے گاؤں میں گھُمایا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وہاڑی میں تھانہ ماچھیوال کی حدود میں نواحی گاؤں 15 ڈبلیوبی میں سیاسی جماعت کے اُمیدوار کو ووٹ نہ دینے پر بااثر افراد نے جھوٹا الزام لگا کر نوجوان کو تذلیل کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون کو چھیڑنے کا الزام عائد کر کے خود ساختہ پنچایت بنائی اور اس کے فیصلے پر نوجوان کو منہ کالا کرکے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر گدھا گاڑی پر سارے گاؤں میں گُھمایا گیا۔ بیٹے کی تذلیل پر والدین نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ محنت کش کا بیٹا 18 سالہ عرفان پنچایت گردی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ نوجوان کے والد صدیق نے روتے ہوئے بتایا پنچایت میں شامل بااثر زمینداروں نے اپنے اُمیدوار کو ووٹ نہ دینے کی خار نکالی ہے اور مجھے اورمیرے بیٹے کواپنی صفائی کاموقع تک نہیں دیا اور یک طرفہ فیصلہ کرکے میرے بیٹے کوسزا سنائی اور پورے گاؤں میں اُسے ذلیل کر دیا۔ جس وقت بیٹے کو گدھا گاڑی پر گُھمایا جا رہا تھا ہم 15 پر پولیس کو کال کرتے رہے مگر کسی نے فون نہیں اُٹھایا۔ میں اور میری بیوی کلثوم بی بی بااثر ملزمان کی منت سماجت کرتے رہے ، میری معصوم بیٹی نے ان کے پاؤں پر اپنا دوپٹا رکھا لیکن ملزمان کورحم نہ آیا۔ نوجوان کی والدہ کلثوم بی بی نے بتایا کہ بیٹے پر جھوٹا الزام لگا کر انسانیت کی تذلیل کی گئی۔ بیٹے کو گدھا گاڑی پر گھُمایا جاتا رہا اور چند کلومیٹر کے فاصلے پر تھانہ ماچھیوال کی پولیس بے خبر رہی، جس خاتون کو چھیڑنے کا الزام لگایا گیا ، وہ میرے بیٹے سے دوگنا عمر کی ہے ، نوجوان کے والدین نے کہا کہ ہم غریب ہیں، اسی لیے بااثر ملزمان کا مقابلہ نہیں کر سکتے لیکن ہم اعلیٰ حکام سے انصاف کامطالبہ کرتے ہیں۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.