Top Rated Posts ....
Search

Wazir E Azam Imran Khan Ke Naam

Posted By: Akbar on 18-08-2018 | 19:03:39Category: Political Videos, News


ترک صدر رجب طیب ادگان کاوزیر اعظم عمران خان کے نام ناقابل یقین پیغام۔۔ ۔ تفصیلات آپ کا دل خوش کر دیں گی
استنبول (ویب ڈیسک ) عمران خان کے وزیر اعظم منتخب اور حلف اٹھانے کے بعد ملکی و غیرملکی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے عمران خان کے نام تہنیتی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ برادر ملک پاکستان کے

وزیر اعظم منتخب ہونے پر عمران خان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں،یقین ہے آپ کے دور اقتدا ر میں دو طرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے ،ترکی کے حالیہ مشکل حالات میں آپ نے جس طرح اظہار یکجہتی کیا وہ قابل ستائش ہے،امید ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان ترکی تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 176ووٹ لے کر ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہو ئے جبکہ ان کے مخالف پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے 96 ووٹ حاصل کیے۔ایک اور خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیشگوئی کی ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کئے جانے والے وزیر اعلیٰ زیادہ دیر نہیں چل سکیں گے اورانہیں تبدیل کر دیا جائے گا ۔ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ پوری کوشش ہو گی کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب جیتیں،ہمارے 161میں سے دواراکین حج پر گئے ہوئے ہیں جبکہ باقی آزاد اراکین کے ووٹ ملنے کا بھی امکان ہے تاہم کامیاب نہ ہونے کی صورت میں بھی حمزہ شہباز ہی قائد حزب اختلاف ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کابڑا شور تھا اورعمران خان بھی بہت بلند بانگ دعوے کرتے تھے ، ان کے نامزد کردہ وزیر اعلی پر نہ صرف قتل کے مقدمات سامنے آگئے ہیں بلکہ نیب کے کیسز بھی ہیں ،میں پیشگوئی کر رہا ہوں اور اسے لکھ لیں کہ یہ وزیر اعلیٰ زیادہ دیر نہیں چلے گا اور انہیں تبدیل کرنا پڑے گا۔(ع،ع)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.