Wazir E Azam Ban'ne Ke Baad Imran Khan
Posted By: Mangu on 15-08-2018 | 19:41:40Category: Political Videos, Newsنہ منسٹر ز انکلیو نہ پنجاب ہاؤس، وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان کس جگہ رہائش اختیار کرنے والے ہیں ؟ فیصلہ ہو گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے متوقع وزیراعظم بننے کے پیش نظر ان کیلئے منتخب ہونے کے بعد رہائش کے حوالے سے فیصلہ ایک مرتبہ پھر تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب متوقع وزیراعظم عمران خان کی رہائش کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری
کیلئے مختص بنگلے کا انتخاب کیا گیا ہے۔ عمران خان نے پی ٹی آئی کی جیت پر اعلان کیا تھا کہ قوم کا پیسہ بچانے کیلئے وہ وزیراعظم ہاؤس میں رہائش نہیں رکھیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو وزیراعظم کیلئے متبادل رہائش گاہ تلاش کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ جس پر یہ طے کیا گیا تھا کہ عمرن خان منسٹر انکلیو میں سپیکر قومی اسمبلی کی رہائش گاہ میں رہیں گے لیکن سیاسی جماعتوں کے اعتراض کے بعد پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا تھا کہ آئندہ وزیراعظم منسٹرز انکلیو کے عام گھر میں رہیں گے اور اس کی تزئین و آرائش پر آنے والے اخراجات بھی عمران خان سرکاری قرضے کی بجائے اپنی جیپ سے کریں گے لیکن ناکام سکیورٹی کے باعث یہ فیصلہ بھی تبدیل کر دیا گیا پھر یہ آئیڈیا پیش کیا گیا کہ وزیراعظم پنجاب ہاؤس کی انیکسی میں رہائش رکھیں گے لیکن اس عمارت کو بھی سکیورٹی کے حوالے سے مناسب خیال نہ کیا گیا لیکن اب پھر فیصلہ تبدیل کرکے طے کیا گیا ہے کہ آئندہ وزیراعظم کی رہائش وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری کیلئے مختص سینکڑوں ایکڑ پر پھیلا بنگلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن طاقتور بیورو کریسی
نے اس پر بھی عملدرآمد نہ ہونے دیا تھا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عمران خان بطور وزیراعظم کہاں رہیں گے، فیصلہ ہوگیا، فواد چوہدری کہتے ہیں کہ وزیراعظم منتخب ہو کر عمران خان منسٹر انکلیو میں رہیں گے، 18 اگست کو وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں 92ء ورلڈ کپ فاتح ٹیم، کپل دیو اور سدھو کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، وقت کی کمی کے باعث سارک ممالک کے سربراہان کو مدعو کرنا ممکن نہیں۔بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم کی حلف برداری 18 اگست کو ہوگی، عمران خان بطور وزیراعظم منسٹر انکلیو میں رہیں گے، 18 اگست تک حکومت سازی مکمل ہوجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، 92ء ورلڈ کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کرے گی۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری سادہ اور میزبان ایوان صدر ہوگا، میزبانی کا اختیار ہوتا تو لاکھوں کارکنوں اور ووٹرز کو مدعو کرتے جن کی بدولت آج یہ دن دیکھنا نصیب ہوا۔وہ کہتے ہیں کہ وقت کی کمی کے باعث سارک سربراہان کو بلانا ممکن نہیں، بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقا سے دستخط شدہ کرکٹ بیٹ بطور تحفہ عمران خان کو بھیجا۔(ف،م)