Top Rated Posts ....
Search

Mera Hero Kaun Hai? Anupam Kher

Posted By: Ahmed on 13-08-2018 | 18:58:28Category: Political Videos, News


ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے اس وقت کینسر سے لڑ رہی ہیں، اور اس مشکل ترین موقع پر صرف اداکارہ کے مداح ہی انہیں سپورٹ نہیں کررہے بلکہ بولی وڈ کے متعدد اداکار سونالے کے ساتھ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سونالی نے گزشتہ ماہ ہی اپنے کینسر کی خبر سے سب کو حیران کردیا،


تاہم اپنے حوصلے سے انہوں نے بہت سے اداکاروں کو متاثر کیا، جن میں ایک انوپم کھیر بھی ہیں۔انوپم کھیر حال ہی میں نیویارک سونالے باندرے سے ملاقات کے لیے پہنچے، جہاں انہوں نے اداکارہ کے ساتھ دو ہفتے گزارے۔انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے سونالی کو اپنا ہیرو قرار دیا۔انہوں نے لکھا کہ ’میں سونالی کے ساتھ چند فلموں میں کام کیا ہے، ہم ممبئی میں بہت سی تقریبات میں بھی مل چکے ہیں، وہ ہمیشہ ہی بہت خوش اخلاقی سے ملتی ہیں، لیکن مجھے سونالی کے ساتھ نیویارک میں 15 دن گزارنے کا موقع ملا، اور میں یہ باآسانی کہہ سکتا ہوں کہ سونالی میری ہیرو ہیں۔یاد رہے کہ سونالی باندرے اپنے کینسر کی خبر دنیا کے سامنے لانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں، وہ اپنے دورانے اعلاج اور نئے انداز کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.