Top Rated Posts ....
Search

Angelina Jolie Ne Kis Baat Ke Paise Maang Liye?

Posted By: Akram on 12-08-2018 | 06:59:03Category: Political Videos, News


تم مجھے اس چیز کے لیے رقم ادا کرو ۔۔۔۔۔۔انجلینا جولی نے سابق شوہر براڈ پٹ سے کس بات کے پیسے مانگ لیے ؟ ہالی وڈ سے گرما گرم خبر
واشنگٹن (ویب ڈیسک)دونوں سٹار شخصیات سنہ 2005 سے ایک ساتھ رہ رہیں تھیں اور سنہ 2014 میں انھوں نے شادی کی تھی۔امریکی اداکار بریڈ پٹ نے اینجلینا جولی کے اس دعوے کو رد کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کی مد میں واجب الادا رقم دینے میں ناکام رہے ہیں۔بدھ کو بریڈ پٹ کے وکلا





نے کہا کہ اداکار نے 13 لاکھ ڈالر سے زائد اخراجات ادا کیے اور اینجیلنا جولی کو گھرخریدنے میں مدد کے لیے 80 لاکھ ڈالر قرض دیا۔اس سے قبل منگل کو اینجلینا جولی کے وکیل نے کہا تھا کہ سنہ 2016 میں جب سے انھوں نے طلاق کے لیے رجوع کیا ہے بریڈ پٹ نے ’بچوں کے لیے کوئی معنی خیز مدد‘ رقم ادا نہیں کی۔خیال رہے کہ دونوں سٹار شخصیات سنہ 2005 سے ایک ساتھ رہ رہیں تھیں اور سنہ 2014 میں انھوں نے شادی کی تھی۔دستاویزات کے مطابق بریڈ پٹ کے وکلا نے انجلینا جولی کے چائلڈ سپورٹ کے حوالے سے دعوے کو ’میڈیا کوریج حاصل کرنے کی کوشش‘ قرار دیا۔تاحال اینجلینا جولی کے نمائندگان کی جانب سے کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔منگل کو اینجلینا جولی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ’چائلڈ سپورٹ کی رقم کی ادائیگی پٹ کی قانونی ذمہ داری ہے۔ علیحدگی سے لے کر آج تک انھوں نے کوئی بامعنی چائلڈ سپورٹ فراہم نہیں کی۔‘دستاویزات کے مطابق ادائیگیوں کے حوالے سے جو معاملات غیررسمی طور پر طے پائے گئے تھے ان کے مطابق ’بچوں کے اخراجات باقاعدگی سے ادا نہیں کیے گئے‘ اور انجلینا جولی چائلڈ سپورٹ کی مد میں گذشتہ رقوم حاصل کرنے کے لیے مقدمہ دائر کرنا چاہتی ہیں۔

اینجلینا جولی کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ ’ناقابل مفاہمت اختلافات‘ کی بنا پر کیا،اور اس اعلان کے بعد دونوں میں بچوں کی ملکیت کے حوالے سے شدید تنازع سامنے آیا ہے۔بریڈ پٹ سے بچوں کے ساتھ ممکنا برے برتاؤ کے حوالے سے بھی تفتیش کی گئی جب انھوں نے کچھ بچوں کے سامنے غصے کا اظہار کیا تھا تاہم انھیں ان الزامات سے مبرا قرار دے دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ اس جوڑی کو مداحوں کی جانب سے ’برینجیلا‘ کا نام دیا گیا کیونکہ دستاویزات کے مطابق بریڈ پٹ کے وکلا نے انجلینا جولی کے چائلڈ سپورٹ کے حوالے سے دعوے کو ’میڈیا کوریج حاصل کرنے کی کوشش‘ قرار دیا۔تاحال اینجلینا جولی کے نمائندگان کی جانب سے کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے اور ان کی ملاقات سنہ 2005 میں فلم ’مسٹر اینڈ مسز سمتھ‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔یہ بریڈ پٹ کی دوسری شادی تھی، اس سے قبل انھوں نے اداکارہ جینفر انیسٹن سے شادی کی تھی جبکہ اینجلینا جولی کی یہ تیسری شادی تھی۔ اداکار بلی باب تھورنٹن اور جونی لی ملر ان کے سابقہ شوہر ہیں اوردونوں سٹار شخصیات سنہ 2005 سے ایک ساتھ رہ رہیں تھیں اور سنہ 2014 میں انھوں نے شادی کی تھی ۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.