Top Rated Posts ....
Search

Mujhe Agar Yeh Baat Maloom Hoti Toh Imran Khan Se Kabhi Shadi Na Karti - Reham Khan

Posted By: Mangu on 06-08-2018 | 07:29:30Category: Political Videos, News


مجھے اگر یہ بات پہلے معلوم ہوتی تو عمران خان سے کبھی شادی نہ کرتی ۔۔۔۔ ریحام خان کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچنے لگی
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے مولانا فضل الرحمن کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان جیسے لوگوں کے اقتدار میں ہوتے یہ ملک اسلامی ملک نہیں کہلائے گا۔میڈیا والے عمران خان کو بڑھا چڑھا

کر پیش کرتے ہیں۔میڈیا کہتا ہے کہ عمران خان کی صورت میں پاکستان پر اللہ کی رحمت ہو گی۔لیکن میرے خیال میں تو یہ ملک پر عذاب کی صورت میں نازل ہو گا۔۔مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ میڈیا کی طرف سے عمران خان جیسے نان کمٹڈ لوگوں کو کس بنیاد پر اتنی اہمیت دی جا رہی ہے۔میرے 35سال سیاست میں گزر چکے ہیں اور میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ اگر بین الااقوامی اسٹیبلشمنٹ کا دباؤ نہ ہوتا تو میڈیا کبھی عمران خان کو سپورٹ نہ کرتا۔ریحام خان نے مولانا فضل الرحمن کی اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ کاش مولانا صاحب یہ بات اسی طرح کھلم کھلا پہلے بیان کر دیتے تو میں عمران خانسے کبھی شادی نہ کرتی۔اور نہ انہیں ووٹ دیتی۔جو لوگ عمران خان کی حقیقت کو جانتے ہیں انہیں بہت سال پہلے ان کی اصلیت کو بے نقاب کر دینا چاہئیے تھا۔یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کووزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے روکنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔مئوقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے عہدے کیلئے اہل نہیں ہیں۔ عمران خان نے الیکشنلڑنے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی

ٹیریان وائٹ کا ذکر نہیں کیا ہے۔ تاہم عمران خان کو وزیراعظم بننے سے روکا جائے۔رخواست میں الیکشن کمیشن،،، اسپیکر قومی اسمبلی اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کوبھی فریق بنایا گیا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق معروف گلوکار اورپی ٹی آئی رہنما سلمان احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان اور پاکستان مسلم لیگ(ن)نے انہیں الیکشن سے قبل عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کیلئے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔گلوکار سلمان احمد نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان،، پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کی جانب سے ان سے ایک ہی دن رابطہ کیاگیا اورعمران خان پر کیچڑ اچھالنے کیلئے کہاگیا۔سلمان احمد نے لکھا کہ انہیں عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کے لیے ریحام خان کی جانب سے ای میلزاور ٹوئٹس موصول ہوئیں اور اسی دن پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی۔سلمان نے ریحام خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریحام خان کو کوئی ڈر نہیں ہے اور وہ کچھ نہیں چھپارہیں تو نجی چینل کے ٹاک شو میں میراسامنا کریں اور میرے سوالوں کا جواب دیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں نامور پاکستانی اداکار ومیزبان اور سماجی رہنما حمزہ علی عباسی نے بھی ریحام خان کو ان کی کتاب کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ریحام خان کی کتاب کا مسودہ پڑھا ہے، جس کے مطابق عمران خان دنیا کے سب سیبرے شخص، ریحام خان تہجد گزار خاتون اور شہباز شریف سب سے اچھے انسان ہیں۔ جس پر ریحام خان نے حمزہ علی عباسی پر انہیں دھمکیاں دینے کاالزام لگایا ہے۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.