Top Rated Posts ....
Search

Bache Ki Walaadat Se Qabal Sania Ko Nayi

Posted By: Abid on 03-08-2018 | 07:31:03Category: Political Videos, News


بچے کی ولادت کے قبل ثانیہ مرزا کو زندگی کی ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی
ممبئی(ویب ڈیسک ) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر فنکاروں پر فلم بنانے کے بعد بہت سے لوگ ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا سوچ رہے تھے

تاہم ٹینس اسٹار کی زندگی پر فلم بنانے کا سہرا رونی اسکرو والا کے سر سج گیا ہے جو کہ اپنے تجربے سے فلم کو چارچاند لگائیں گے جب کہ فلم کی کہانی ثانیہ کی پیشہ ورانہ زندگی پر مبنی تو ہوگی لیکن فلم میں اُن کی ذاتی زندگی کو زیادہ اجاگر کیا جائے گا۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ فلم کے لئے ہدایتکار کا حتمی انتخاب بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد فلم میکرز دیگر کرداروں کو کاسٹ کرنے کا عمل شروع کریں گے۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا دنیا کی واحد ٹینس اسٹار ہیں جنہوں نے ڈبل سیٹ میں 6 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کئے جب کہ وہ اپنے فنی کیریئر میں 2013 کی ویمبلڈن چیمپیئن شپ بھی جیت چکی ہیں اور اپنی کامیابی کی بدولت بہت سے ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ممبئی بالی وڈ اداکار عامر خان نے متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے لیے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت اب تک نہیں ملی، اگر دعوت ملتی بھی ہے تو شرکت سے معذرت کرتا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ وہ ان دنوں پانی فاؤنڈیشن کے ایک ایونٹ میں مصروف ہوں جس میں 10 ہزار کے قریب دیہاتی شرکت کریں گے۔دوسری جانب بھارتی سابق کرکٹر کپل دیو کا کہنا تھا کہ ’مجھے تقریب حلف برادری کے لیے مدعو نہیں کیا گیا اگرچہ مدعو کیا جائے گا اور بھارتی حکومت سے اجازت ملی تو پاکستان جا کر تقریب حلف برداری میں ضرور شرکت کروں گا‘۔بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر و کامیڈین نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے انہیں تقریب حلف برداری کے لیے مدعو کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بہترین کردار کے مالک، بھروسے مند ہیں اور انہیں وہ امید کی کرن دیکھتے ہیں۔نوجوت سنگھ سدھو کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ عمران خان نے مجھے ذاتی طور پر مدعو کیا ہے اور ان کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کرلی ہے۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر کے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور وفاق میں حکومت سازی کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی جس میں چند دوستوں کو بیرون ملک سے مدعو کیا جائے گا اور دوستوں کے علاوہ کسی بیرونی شخصیت کو دعوت نہیں دی جائے گی۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.