Top Rated Posts ....
Search

Adviyaat Ki Qeemat Mein Izaafa....

Posted By: Mangu on 03-08-2018 | 07:27:32Category: Political Videos, News


ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ۔۔۔۔۔۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے دبنگ حکم جاری کر دیا
لاہور(ویب ڈیسک ) ادویات کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف ازخودنوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ادویات کی قیمتیں منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کوادویات کی قیمتوں سے متعلق کیسز 10 ہفتے میں نمٹانے کا بھی حکم دیا۔تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف

ازخودنوٹس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی ۔اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اپنا یا کہ کمپنیوں نے 2013 سے پہلے ازخود قیمتیں بڑھائیں،ادویات پربارکوڈ شائع کرنے کیلئے 2 سال کاوقت دیا گیا،2015 کی پالیسی کے تحت 2ہزارکیسزنمٹائے ہیں۔ چیف جسٹس نے نے ادویات کی قیمتیں منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالت پالیسی معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتی، بار کوڈکی اشاعت پرانڈسٹری کیساتھ مل کرعمل درآمد کروائیں، ہمیں ایسے معاملات پر اتفاق رائے کرنا ہے۔سپریم کورٹ نے وفاق کوڈریپ کے مستقل چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا حکم دیتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کوادویات کی قیمتوں سے متعلق کیسز 10 ہفتے میں نمٹانے کاحکم دے دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس کے بعدہیپاٹائٹس سی اورگردوں کی بیماریوں کے علاج کیلئے کام کریں گے،آپ کواندازہ ہے گلگت بلتستان میں ہیپاٹائٹس سی کے کتنے مریض ہیں؟ فارماسوٹیکل کمپنیوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی مدد درکارہوگی۔ جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں پولنگ کا عمل اور اس کے نتائج کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔انتخابات کے حوالے سے یہ فیصلہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-10 (شانگلہ)

اور این اے- 48 (شمالی وزیرستان) میں ووٹ ڈالنےکی شرح کم رہنے اورخواتین کا ووٹنگ ٹرن آؤٹ 10 فیصد سے کم رہنے کے باعث کیا گیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے اندرونی ذرائع سے معلوم ہوا کہ اس سلسلے میں ای سی پی سیکیٹیریٹ کی جانب سے کمیشن کو درخواست ارسال کی جاچکی ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق کسی حلقے میں مرد اور خواتین ووٹرز کی کل تعداد میں اگر خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح 10 فیصد سے کم ہوگی تو اس حلقے کے نتائج تسلیم نہیں کیے جائیں گے اور پولنگ کا عمل کالعدم قرار پائے گا۔خیال رہے کہ شانگلہ کے حلقہ این اے-10 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 3 سو 43، اور اس میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار 2 سو 94 ہے، جس میں سے ایک لاکھ 15 ہزار 6 سو39 مرد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔یعنی تقریباً54 فیصد مردوں نے ووٹ ڈالا جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار 49 خواتین ووٹرز میں سے صرف 12 ہزار 6 سو 63 نے رائے شماری میں حصہ لیا۔مذکورہ حلقے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عنایت اللہ 34 ہزار 70 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے،

جبکہ ان کے حریف عوامی نیشنل پارٹی کے سعیدالرحمٰن نے 32 ہزار 6 سو 65 ووٹ حاصل کیے۔خیال رہے شانگلہ کا یہ حلقہ ان 44 حلقوں میں سے ایک ہے جہاں مسترد کیے جانے والے ووٹوں کی تعداد کامیابی کے تناسب سے بھی زیادہ ہے۔دوسری جانب شمالی وزیرستان کےحلقہ این اے-48 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 2 سو5 ہے جس میں ایک لاکھ 96 ہزار 6 سو 68 مرد ووٹرز میں سے 57 ہزار 600 نے رائے شماری میں حصہ لیا۔اس طرح تقریباً 29 فیصد مردوں نے ووٹ کاسٹ کیا، جبکہ 77 ہزار 5 سو 37 خواتین ووٹرز میں سے صرف 8 فیصد یعنی 6 ہزار 3 سو 64 نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔واضح رہے کہ اس حلقے سے آزاد امیدوار محسن جاوید 16 ہزار 4 سو 96 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جن کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے اورنگزیب خان نے 10 ہزار 3 سو 69 ووٹ حاصل کیے تھے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ملک کے کئی دیگر حلقوں میں بھی خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح انتہائی کم رہی ، تاہم الیکشن کمیشن کی قائم کردہ حد 10 فیصد سے زائد ہونے کے سبب ان کے نتائج تسلیم کرلیے گئے۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.