Pakistan Ka Kam Umar Tareen Qaumi
Posted By: Akbar on 30-07-2018 | 07:27:23Category: Political Videos, Newsپاکستان کا کم عمر ترین قومی اسمبلی کا نومنتخب رکن کون ہے اور اس کا تعلق کس ضلع سے ہے ؟ اس خبر میں جانیے
گجرات (ویب ڈیسک) گجرات کو ایک اور اعزازحاصل ، سب سے کم عمر ایم این اے گجرات سے منتخب ، 2018کی قومی اسمبلی کے ممبران کی فہرست میں گجرات کا 26سالہ نوجوان شامل تفصیلات کے مطابق گجرات کو جہاں سیاست میں اول درجہ حاصل ہے وہی پر 2018کے حالیہ انتخابات میں گجرات والوں نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا اور،
حلقہ این اے 68سے الیکشن لڑنے والے نوجوان چوہدری حسین الٰہی نے76 سالہ بزرگ سیاستدان کو شکست دے کر ممبران اسمبلی منتخب ہو گیا چوہدری حسین الٰہی کا پہلا الیکشن تھا جبکہ حریف نوابزادہ غضنفر علی گل نے اعلان کیا تھا کہ میرا آخری الیکشن ہے جس میں شکست فاش دیکر چوہدری حسین الٰہی نے نے کامیابی حاصل کی چوہدری ظہور الٰہی شہید کے پوتے اور چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے چوہدری حسین الٰہی نے 21سال کی عمر میں سیاست کا آغاز کیا اور 5سال کی انتھک محنت سے گجرات کے عوام کے دلوں پر راج کیا اور26سال کی عمرمیں وہ ایم این اے منتخب ہو کر اسمبلی پہنچ چکے ہیں چوہدری حسین الٰہی کی جیت میں بلاشبہ انکی انتھک محنت موجود ہے جو انہوں نے حلقہ میں رہتے ہوئے عوام کی خوشی و غمی میں شامل رہے یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے کبھی بھی جلالپور جٹاں سے کامیابی حاصل نہیں کی تھی مگر اس بار چوہدری حسین الٰہی کی محنت اور عوام کے ساتھ پیار کی وجہ سے جلالپور جٹاں سے بھاری اکثریت سے میں کامیاب ہو ئے جو حقیقی کامیابی ہے جہاں پر ق لیگ کی محنت شامل ہے وہاں پر پی ٹی آئی کے ورکرز کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ق لیگ اور پی ٹی آئی کے ورکرز نے ملکر اتحاد کو برقرار رکھا اور بھائی چارے سے الیکشن لڑے اور ن لیگ کو حلقہ این اے 68کی ہر یونین کونسل سے بھاری شکست دی یاد رہے کہ جہاں چوہدری حسین الٰہی کی عمر کم ہے مگر انکے ارادے اور سوچ کئی بڑے سیاستدانوں سے زیادہ ہیں۔(س)